ممبئی: 2020 کی شروعات ہوتے ہی کئی بڑی فلموں کے اعلان کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اسی درمیان چرچا میں آگئی ہے سارہ علی خان(Sara Ali Khan) اور کارتک آرین (Kartik Aryan) کی موسٹ اویٹڈ فلم۔ ہم بات کررہے ہیں "لو آج کل 2"(Love Aaj Kal 2 Trailer) کی۔

حال ہی میں اس فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ امتیاز علی (Imtiaz Ali) کی باقی فلموں کی طرح یہ فلم بھی میجیکل معلوم ہورہی ہے۔ فلم کے ٹریلر میں سارہ۔کارتک کی کیمسٹری اتنی خوبصورت نظر آرہی ہے کہ ان دونوں کو آپ دیکھتے ہی رہ جائیں گے۔
فلم کے ٹریلر میں سارہ علی خان اور کارتک آرین کا انٹینس رومانس اور دل کو چھو لینے والی کیمسٹری نظر آرہی ہے۔ اس فلم میں ان دونوں کا کسنگ اور انٹیمیٹ سین دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہ کسنگ سین کافی پہلے لیک ہونے کے چلتے چرچا میں آیا تھا۔ لو آج کل 2 میں کارتک ویر کا کردار ادا کررہے ہیں وہیں سارہ علی خان جو کا کردار نبھا رہی ہیں۔ یہاں دیکھیں فلم کا ٹریلر۔۔۔
لو آج کل کی پہلی فلم کی طرح ہی اس سیکوئل میں بھی دو کہانی پیریلل چلتی ہوئی نظر آرہی ہیں جو امتیاز علی کے انداز میں ہی انٹینس اور کامپلیکیٹڈ نظر آرہی ہیں۔ اس سے پہلے اس فلم کا فرسٹ لک بھی سامنے آیا تھا۔ بتادیں یہ فلم 14 فروری کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔