اپنا ضلع منتخب کریں۔

    لداخ میں 26 سالہ چھوٹی بیوی کے ساتھ رومانٹک چھٹیاں منا رہے ہیں یہ 53 سالہ اداکار، وائرل ہوا کسنگ ویڈیو

    ملند سومن اور ان کی بیوی انکتا کنور

    ملند سومن اور ان کی بیوی انکتا کنور

    بھلے ہی ملند اور انکتا میں 26 سال عمر کا فرق ہو لیکن ان دونوں کی کیمسٹری اور کنکشن زبردست ہے۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو ملند کو سال 2019 میں آئی ویب سیریز 'فور مور شاٹس پلیز' میں نظر آئے تھے۔

    • Share this:
      ماڈل۔ اداکار ملند سومن اور ان کی بیوی انکتا کنور اکثر اپنی فٹنیس ویڈیو اور ویکیشن کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں یہ جوڑی ایک مزیدار ویکیشن پر ہے جس کا ایک ویڈیو جیسے ہی سامنے آیا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ دراصل ملند اور انکتا منالی سے لیہہ تک روڈ ٹرپ پر نکلے ہیں۔ یہاں سے وہ کئی ویڈیو اور تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔
      اسی ٹرپ کا ایک ویڈیو ملند نے شیئر کیا ہے جس میں وہ ڈانس کرتے۔کرتے اپنی بیوی کو کس (بوسہ) کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ملند نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے 'روہتانگ لا میں فن ٹائم۔ منالی سے لیہہ کی طرف جاتے ہوئے۔ اونچائی پر کودنا تب تک کوئی فن نہیں ہے جب تک آپ کے ساتھ کوئی ایسا شخص نہ ہو جسے آپ پیار کرتے ہیں'۔ اس ویڈیو میں پیچھے مزیدار پہاڑی میوزک بھی بجتا سنائی دے رہا ہے۔



      بتا دیں کہ 53 سال کی عمر میں بھی ملند کی فٹنیس لوگوں کیلئے انسپریشن (مثال) ہے چاہے ویکیشن ہو یا پھر اپنا گھر، ملند اپنا ورک آؤٹ کرنا نہیں بھولتے ہیں۔ وہیں ان کی بیوی انکتا کی بات کریں تو فٹنیس میں وہ بھی ملند کا پورا ساتھ دیتی ہیں۔ بھلے ہی ملند اور انکتا میں 26 سال عمر کا فرق ہو لیکن ان دونوں کی کیمسٹری اور کنکشن زبردست ہے۔  ورک فرنٹ کی بات کریں تو ملند کو سال 2019 میں آئی ویب سیریز 'فور مور شاٹس پلیز' میں نظر آئے تھے۔
      First published: