ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

نوازالدین صدیقی کے بھائی پر سنگین الزام، بھتیجی بولیں۔'چاچا نے میرے ساتھ کیا گنداکام'

اداکار نوازالدین صدیقی (Nawazuddin Siddiqui) کی بھتیجی نے بتایا یہ معاملہ سالوں پرانا ہے۔ اس وقت میں 9 سال کی تھی۔ میں جب دو سال کی تھی تب میرے والدین کا طلاق ہوگیا۔ پاپا نے دوسری شادی کی اور میں اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ رہنے لگی۔ تب میں بچی تھی، مجھے کوئی سمجھ نہیں تھی۔ میرا استحصال بھی ہوا۔ لیکن جب میں بڑی ہوئی تو احساس ہوا کہ میرے انکل (چاچا) نے میرے ساتھ غلط کیا، ان کا ہر ٹچ غلط تھا۔

  • Share this:

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کے کنبے کی مصیبتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ نوازالدین کی بیوی نے طلاق کیلئے نوٹس دیا ہواہے۔ وہیں اب نوازالدین صدیقی کی بھتیجی (Nawazuddin Siddiqui Niece) نے اداکار کے بھائی اور اپنے چاچا پر جنسی استحصال(Sexual Harassment) کا الزام لگایا ہے۔ اطلاع کے مطابق متاثرہ نے دہلی کے جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ معاملہ اس وقت کا ہے جب وہ 9سال کی تھیں۔ اس خبر کے بعد ایک مرتبہ پھر سے نوازالدین صدیقی اور ان کے کنبے کے چرچے تیز ہوچلے ہیں۔

ای ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق اداکار نوازالدین صدیقی (Nawazuddin Siddiqui) کی بھتیجی نے بتایا یہ معاملہ سالوں پرانا ہے۔ اس وقت میں 9 سال کی تھی۔ میں جب دو سال کی تھی تب میرے والدین کا طلاق ہوگیا۔ پاپا نے دوسری شادی کی اور میں اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ رہنے لگی۔ تب میں بچی تھی، مجھے کوئی سمجھ نہیں تھی۔ میرا استحصال بھی ہوا۔ لیکن جب میں بڑی ہوئی تو احساس ہوا کہ میرے انکل (چاچا) نے میرے ساتھ غلط کیا، ان کا ہر ٹچ غلط تھا۔

نوازادالدین صدیقی کی بھتیجی نے بتایا کہ میں نے کورٹ میرج کی لیکن شادی کے بعد بھی مجھے میرے سسرال والوں کو پریشان کیا جارہا ہے۔ اس میں میرے پاپا اور بڑے پاپا نوازالدین صدیقی (Nawazuddin Siddiqui) شامل ہیں۔ انہوں نے میرے سسرال والوں پر جھوٹے کیس کئے ہیں۔ اگر وہ اس وقت سختی دکھاتے تو یہ سب کچھ نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ تب مجھ پر کسی نے یقین نہین کیا۔ اب بھی ہر 6 ماہ میں میرے والد کیس فائل کرتے ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ میری شکایت کے بعد بھی وہ کچھ نہ کچھ کریں گے۔

حالانکہ اس کیلئے مجھے اپنے والد کا اب بھی کافی سپورٹ ملا ہے۔ جنسی استحصال کے سبھی ثبوت میرے پاس ہیں جو میں نے اپنے وال کو بھیجے تھے۔

اس بات چیت میں نوازالدین صدیقی کی بھتیجی نے بتایا کہ نواز سے انہیں کبھی سپورٹ نہیں ملا۔ انہون نے بتایا کہ نواز (بڑے پاپا) نے ایک مرتبہ مجھ سے پوچھا کی میں زندگی میں کیا کرنا چاہتی ہوں۔ اس پر میں نے بتایا کہ میرے ساتھ کیا۔کیا ہوا تھا اور میں مینٹلی ڈسٹرب محسوس کر رہی ہوں۔ اس پر انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے مجھے لگا کہ کم سے کم بڑے پاپا سمجھیں گے۔ وہ دوسرے سماج میں رہتے ہیں اور ان کی سوچ دوسری ہوگی لیکن ان کا کہناتھا چاچا ہیں ایسا کبھی نہیں کرسکتے ہیں۔
First published: Jun 03, 2020 11:37 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading