ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

مشہور ٹی وی اداکارہ کے ساتھ پٹرول پمپ پر بدتمیزی، بیان کیا درد

مشہور بنگالی ٹی وی اداکارہ جوہی سین گپتا نے پٹرول پمپ ملازمین پر بدتمیزی کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے فیس بک پیج کے ذریعے پورا واقعہ بتایا۔ معاملہ ایسا ہے کہ اسے سن کر کوئی بھی پریشان ہوسکتا ہے۔

  • Share this:
مشہور ٹی وی اداکارہ کے ساتھ پٹرول پمپ پر بدتمیزی، بیان کیا درد
مشہور بنگالی ٹی وی اداکارہ جوہی سین گپتا: فائل فوٹو

مشہور بنگالی ٹی وی اداکارہ جوہی سین گپتا نے پٹرول پمپ ملازمین پر بدتمیزی کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے فیس بک پیج کے ذریعے پورا واقعہ بتایا۔ معاملہ ایسا ہے کہ اسے سن کر کوئی بھی پریشان ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کولکاتہ پٹرول پمپ پر وہاں کے ملازمین نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ جب اداکارہ نے ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی تو پولیس نے قصوروار پٹرول پمپ ملازمین کو حراست میں لے لیا۔

جوہی نے آگے بتایا کہ وہ بزرگ تھے۔ جب میں نے انہییں روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے مجھے دھکا دے دیا۔ اس سے میرے ہاتھ میں کھرونچ آگئی لیکن میرے والدین کو جس صورت حال سے گزرنا پڑا اس کے سامنے یہ چوٹ کچھ بھی نہیں ہے۔ اس واقعے کے  بعد جوہی نے قصبہ پولیس اسٹیشن میں جنرل ڈائری درج کروائی۔ ان کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مہیش یادو نام کے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔


 

First published: Aug 27, 2019 03:24 PM IST