ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ریتک روشن کے گانے پر جم کر ڈانس کرتی نظر آئیں پرینکا چوپڑا، وائرل ہوا ویڈیو

  • Share this:
ریتک روشن کے گانے پر جم کر ڈانس کرتی نظر آئیں پرینکا چوپڑا، وائرل ہوا ویڈیو

گلوبل اسٹار بن چکیں اداکارہ پرینکا چوپڑا آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے چرچا میں بنی رہتی ہیں۔ انٹرنیشنل اسٹار بننے کے بعد ان کی کم بیک فلم  'دی اسکائی از پنک' کو زبردست تعریفیں ملی تھیں۔ وہیں حال ہی میں پرینکا چوپڑا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تابڑتوڑ وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ریتک روشن کے گانے پرپرینکا چوپڑا زبردست ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ لوگوں کو پرینکا کا یہ ڈانس خوب پسند آرہا ہے۔ خاص بات یہ بھی ہے کہ پرینکا چوپڑا کو ڈانس اسٹیپ سکھا رہی ہیں وانی کپور۔


دراصل پرینکا کے کئی ستاروں کے ساتھ روہنی ایئر کی ہاؤس پارٹی میں پہنچی تھیں۔ روہنی ستاروں کے پی آر کا کام ہینڈل کرتی ہیں اور وہ اس فیلڈ کی قدآور مانی جاتی ہیں۔ روہنی کی پارٹی سے پرینکا چوپڑا کا ایک خاص ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ ٹائیگر شراف اور ریتک روشن کی فلم وار کے سب سے مشہور گانے گھنگرو پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں آپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو۔۔












View this post on Instagram



Posers !!

A post shared by Rohini iyer (@rohiniyer) on Nov 23, 2019 at 10:55am PST





First published: Nov 24, 2019 03:39 PM IST