بالی ووڈ میں کسی اداکارہ کا بولڈ ہونا کسی مصیبت سے کم نہیں ہوتا۔ بڑے پردے پر ایک بولڈ سین اور اداکارہ پر کروڑوں سوال کھڑے ہونے لگ جاتے ہیں۔ ایسے میں اداکارہ کو مضبوط رہ کر ایسے سوال کرنے والے لوگوں کو جواب دینا پڑتا ہے۔ انڈسٹری میں ایسی ہی کچھ امیج ہے اداکارہ رادھیکا آپٹے کی۔ رادھیکا اپنے بولڈ سین کے مدنظر اکثر تنازعہ میں گھری رہتی ہیں۔ یہاں تک کہ ان سے عجیب و غریب سوال بھی پوچھے گئے۔ حالانکہ رادھیکا نے ان سبھی سوالوں کے منھ توڑ جواب بھی دئے۔ آج رادھیکا اپنا 34 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ اس موقع پر ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں اس واقعے کے بارے میں جب رادھیکا کا ایک نیوڈ سین لیک ہوگیا تھا۔
سال 2015 میں انوراگ کشیپ نے ایک شارٹ فلم بنائی تھی۔ یہ فلم صرف انٹرنیشل مارکیٹ کیلئے تھی۔ اسے پہلے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دکھایا جانا تھا۔ اس فلم کیلئے انوراگ کو جس طرح کی اداکارہ کی تلاش تھی وہ انہیں رادھیکا کے طور پر ملیں۔

مکمل احتیاط کے ساتھ اس سین کو شوٹ کیا گیا تھا۔ مگر کچھ ہی وقت کے بعد فلم کا ایک سین لیک ہو گیا۔ جب انوراگ کشیپ کو اس بارے میں معلوم ہوا تو نہ صرف انہیں غصہ آیا بلکہ اس سے رادھیکا کو ہوئی پریشانی کیلئے انہوں نے خود کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا۔ وہ فورا اس کی شکایت لیکر پولیس کے پاس بھی پہنچ گئے تھے۔
انوراگ کا کہنا تھا کہ ویڈیو لیک کے ایک واقعے کی وجہ سے آنے والے وقت میں ہو سکتا ہے کہ دوسری اداکارہ اس طرح کے رول کرنے سے اور بھی زیادہ بچیں گی۔۔لیکن رادھیکا کافی بہادر اداکارہ ثابت ہوئیں ۔
حالانکہ رادھیکا اس پورے معاملے کے درمیان ایک مضبوط خاتون کے طور پر نظر آئیں۔ انہوں نے پھر ایک مرتبہ 2016 میں فلم پاچرڈ میں ایک نیوڈ سین کیا۔ فلم میں ایک نیوڈ سین فلمایا جانا تھا جسے کرنے میں رادھیکا کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔ اس سین میں اداکارہ کو اپنے کپڑے اتارکر جسم کے نچلے حصے کو دکھانا تھا۔ اس رول کیلئے کوئی بھی اداکارہ تیار نہیں ہو رہی تھی۔ مگر رادھیکا آپٹے نے اس رول کیلئے حامی بھر دی۔

بتا دیں کہ اکشے کمار کے ساتھ فلم پیڈمین میں نظر آچکی رادھیکا آپٹے لیک ہوئے انٹیمیٹ سین کی وجہ سے کافی سرخیوں میں رہ چکی ہیں ۔ رادھیکا آپٹے برٹش – امریکہ کی فلم دی ویڈنگ گیسٹ میں کافی بولڈ کردار نبھاتی نظر آرہی ہیں ۔
بتاتے چلیں کہ 2005 میں آئی فلم واہ لائف ہو تو ایسی میں رادھیکا نے ایک چھوٹا سا کردار کیا تھا۔ اس میں انہیں شاید ہی زیادہ لوگوں نے نوٹس کیا ہو ۔ اس کے بعد سال 2008 میں فلم شور ان دا سٹی سے چرچا میں آئیں۔ اس وقت بھی ایسی خبریں آئیں کہ رادھیکا تشار کپور کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ حالانکہ بعد میں بتایا گیا کہ دونوں کا بریک اپ ہو گیا ہے۔ اس درمیان رادھیکا نے شادی بھی کرلی۔ انہوں نے برٹش میوزیشین بینیڈکٹ ٹیلر سے بغیر تام جھام کئے چپ چاپ شادی کرلی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔