ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

انٹرنیٹ پر لیک ہو چکے ہیں اس ہیرو کے سیکس سین: دیکھیں تصویریں

افیئرس کے علاوہ رندیپ فلموں میں اپنے بولڈ سین کو لیکر بھی چرچا میں رہے ہیں۔ دو مرتبہ تو ان کی فلم کے انٹیمیٹ سین لیک بھی ہوچکے ہیں۔

  • Share this:
انٹرنیٹ پر لیک ہو چکے ہیں اس ہیرو کے سیکس سین: دیکھیں تصویریں
رندیپ ہڈا: فائل فوٹو

بالی ووڈ کے رف اینڈ ٹف ہیرو رندیپ ہڈا آج یعنی 20 اگست کو اپنا یوم پیدائش منارہے ہیں۔  اپنی زبردست اداکاری سے آج انڈسٹری میں اپنی پہچان بنا چکے رندیپ ہڈا کو پہلی فلم بھی بڑے فلمی انداز میں ملی تھی۔

آسٹریلیا سے ایم بی اے کرنے کے بعد ہڈا ہندستان کی ایک طیارہ کمپنی میں کام کرنے لگے۔ یہاں انہیں پہلی مرتبہ ماڈلنگ کرنے کا آفر ملا۔ موقع ملا تو رندیپ نے اس میں ہاتھ آزمانے کا فیصلہ لیا۔ انہوں نے آفر قبول کرلیا۔ ماڈلنگ کے ساتھ تھیئٹر کی شروعات ہوئی اور انہوں نے دہلی میں بطور تھیئٹر آرٹسٹ کام کرنا شروع کردیا۔

randeep hooda 1

رندیپ اپنے پلے کیلئے ریہرسل کررہے تھے کہ اسی دوران ان پر فلم ڈائریکٹر میرا نائر کی نظر ان پر پڑی۔ میرا ان کے کام سے اتنی امپریس ہوئیں کہ انہیں اپنی فلم مانسون ویڈنگ 2001 آفر کردی۔ اس فلم نے ان کی گاڑی بالی ووڈ کے ٹریک پر اتاردی۔ شروعات تو مانسون ویڈینگ سے ہو چکی تھی لیکن رندیپ اپنے کریئر کا ٹرننگ پوائنٹ فلم ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی 2010 کو سمجھتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اس فلم کے بعد انہیں ایک کے بعد ایک کام ملتا گیا۔

इंटरनेट पर लीक हो चुके हैं इस हीरो के सेक्स सीन

ہائی وے 2014، سرب جیت 2016، سلطان2016، باغی2018 جیسی فلموں میں کام کرچکے رندیپ ہڈا بالی ووڈ میں کنٹروورسی اور افیئرس کی چرچاؤں سے بھی دور نہیں رہے۔ بالی ووڈ میں رندیپ کا نام ادتی راؤ حیدری، چترانگدا سنگھ اور لیزا ہیڈن سے  بھی جڑا۔ اس کے علاوہ کہا جاتا ہے کہ سال 2006اور 2008 کے درمیان انہوں نے سشمتا سین کو ڈیٹ کیا۔ اس کے بعد وہ نیتو چندرا کے ساتھ بھی رلیشن شپ میں رہے۔
randeep hooda 2
افیئرس کے علاوہ رندیپ فلموں میں اپنے بولڈ سین کو لیکر بھی چرچا میں رہے ہیں۔ دو مرتبہ تو ان کی فلم کے انٹیمیٹ سین لیک بھی ہوچکے ہیں۔ مشہور پینٹر راجا روی ورما کی زندگی پر بنی فلم 'رنگ رسیا'میں رندیپ ہڈا اور نندنا سین کا ایک بولڈ سین انٹرنیٹ پر لیک ہوگیا تھا۔ اس سین نے فلم کو زبردست سرخیاں دلائی تھیں۔ اس کے بعد اسی فلم کے کئی اور سین بھی لیک ہوئے تھے۔ رنگ رسیا کے علاوہ صاحب بیوی اور گینگسڑر میں اداکارہ مای گل کے ساتھ بولڈ سین دئے تھے۔ یہ سین بھی انٹرنیٹ پر لیک ہوئے تھے۔
First published: Aug 20, 2019 11:12 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading