ریکھا کو زبردستی 5 منٹ تک کس کرتا رہا یہ اداکار، رو پڑی تھیں اداکارہ: پڑھیں پورا معاملہ
بتا دیں کہ 15 سال کی ریکھا رومانٹک گانے کے شوٹ کیلئے سیٹ پر پہنچیں اور جیسے ہی ڈائریکٹر نے ایکشن بولا بشوجیت نے ریکھا کو بانہوں میں بھرا اور انہیں کس کرنے لگے۔ریکھا کو اس کی جانکاری پہلے سے بالکل بھی نہیں تھی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 10, 2019 10:48 AM IST

فلم کے ہیرو بشوجیت نے ریکھاکو تنگ کرنے کیلئے فلم کا سین شوٹ کرنے کا پلان بنایا جس کے بارے میں ریکھا کو نہیں بتایا گیا۔
خوبصورت، دلکش، سدا بہار اور پراسرار ان سبھی ناموں سے جانی جاتی ہیں بالی ووڈ کی وہ سپر اسٹار اداکارہ جو آج اپنا 65 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ اگر آپ اب تک نہیں سمجھے تو بتادیں کہ ہم بات کر رہے ہیں ریکھا کی۔ ریکھا 65 سال کی ضرور ہو گئی ہیں لیکن وہ آج بھی اتنی ہی خوبصورت نظر آتی ہیں جتنی وہ دہائیوں پہلے نظر آتی تھیں۔ ریکھا نے سالوں تک بالی ووڈ پر راج کیا۔ آج بھی ریکھا کے سامنے بڑی۔بڑی ایکٹرسز پھیکی لگتی ہیں۔ فلموں سے زیادہ وہ اپنی نجی زندگی کو لیکر سرخیوں میں رہی ہیں۔ آج ریکھا کے یوم پیدائش پر جانئے ان کی نجی زندگی سے جڑی کچھ بیحد دلچسپ باتیں۔
ریکھا کو تنگ کرتے تھے لوگ۔۔
بتا دیں کہ بطور اداکارہ ریکھا کی پہلی تیلگو فلم آئی 1968 میں۔ بالی ووڈ میں ریکھا کو 1970 میں فلم 'ساون بھادو' میں پہلا بریک ملا۔ یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ ریکھا کو بالی ووڈ میں شروعاتی دور میں کافی پریشانیاں جھیلنی پڑیں۔ یاسر عثمان نے اپنی کتاب "ریکھا: این انٹولڈ اسٹوری" میں ایک فلم کی شوٹنگ کا ذکر کیا ہے۔ کتاب میں لکھا ہے کہ فلم 'انجانا سفر'کے ڈائریکٹر راجا نواٹھے اور فلم کے ہیرو بشوجیت نے ریکھا کو تنگ کرنے کیلئے فلم کا سین شوٹ کرنے کا پلان بنایا جس کے بارے میں ریکھا کو نہیں بتایا گیا۔
یہ تھا وہ سین
بتا دیں کہ 15 سال کی ریکھا رومانٹک گانے کے شوٹ کیلئے سیٹ پر پہنچیں اور جیسے ہی ڈائریکٹر نے ایکشن بولا بشوجیت نے ریکھا کو بانہوں میں بھرا اور انہیں کس کرنے لگے۔ریکھا کو اس کی جانکاری پہلے سے بالکل بھی نہیں تھی۔ بشو جیت 5 منٹ تک ریکھا کو کس کرتے رہے۔ یونٹ کے لوگ چیئر کر رہے تھے لیکن ریکھا کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔
ریکھا ممتاز اور جتیندر کی دیوانی تھیں۔ جتیندر کی شوٹنگ دیکھنے کیلئے پولیس کے ڈنڈے تک کھائے۔ 1973 میں ریکھا کی ونود مہرا کے ساتھ افیئر کی خبریں بھی خوب چلیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ریکھا کا افیئر تقریبا 3 سال تک چلا۔ جس کے بعد 1976 میں فلم 'دو انجانے' میں پہلی مرتبہ ریکھا اور امیتابھ بچن نے ایک ساتھ کام کیا۔
ریکھا کی مانگ میں سندور۔۔

مانگ میں سندور
خوبصورت ریکھا کی زندگی سے جڑی کئی باتیں سامنے آتی ہیں لیکن ریکھا نے ان سب باتوں کو لیکر کبھی بات نہیں کی ہے اور نہ ہی ایسا دعویٰ کرنے والے لوگ اس کا کوئی ثبوت دے پائے ہیں۔ شاید کہ یہی پراسرار باتیں انہیں اور بھی زیادہ خوبصورت بناتی ہیں۔