ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

والد رشی کپور کے آخری دیدار کیلئے بیٹی نے لاک ڈاؤن کے دوران حکومت سے مانگی ممبئی جانے کی اجازت

قابل غور ہے کہ ہندی سنیما کے لئے اپریل مہینہ کے یہ آخری دن سیاہ دنوں کی طرح آئے ہیں۔ بدھ کے روز اداکار عرفان خان اس دنیا سے رخصت ہوئے اور اس کے ایک دن بعد جمعرات کو مشہور اداکار رشی کپور نے بھی کینسر کے عارضہ کے سبب ممبئی کے ایک اسپتال میں دم توڑ دیا۔

  • Share this:
والد رشی کپور کے آخری دیدار کیلئے بیٹی نے لاک ڈاؤن کے دوران حکومت سے مانگی ممبئی جانے کی اجازت
قابل غور ہے کہ ہندی سنیما کے لئے اپریل مہینہ کے یہ آخری دن سیاہ دنوں کی طرح آئے ہیں۔ بدھ کے روز اداکار عرفان خان اس دنیا سے رخصت ہوئے اور اس کے ایک دن بعد جمعرات کو مشہور اداکار رشی کپور نے بھی کینسر کے عارضہ کے سبب ممبئی کے ایک اسپتال میں دم توڑ دیا۔

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار رشی کپور (Rishi Kapoor)  کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ وہ 67 سال کے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر امیتابھ بچن نے ٹویٹ کر کے دی۔ امریکہ میں کینسر کا علاج کرانے کے بعد پچھلے سال ستمبر میں ہندوستان لوٹے اداکار رشی کپور کی صحت خراب ہونے کے پیش نظر بدھ کی رات کو انہیں ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ رشی کپور کے بڑے بھائی رندھیر کپور نے یہ جانکاری دی تھی۔


کوروناوائرس کے سبب جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے رشی کپور کی بیٹی ردھیما کپور ساہنی ان سے ملنے نہیں جاپائیں۔ اب جب انہوں نے والد کی موت کی خبر سنی تو وہ اپنے پاپا کے آخری دیدار کیلئے ممبئی جانا چاہتی ہیں۔ بتادیں ردھیما اپنی فیملی کے ساتھ دہلی میں رہتی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے  حکومت سے والد رشی کپور کو آخری بار دیکھنے کیلئے ممبئی جانے کی اجازت طلب کی ہے۔



رشی کپور (Rishi Kapoor)  کی موت کی خبر سے پورا ہندستان صدمے میں ہے۔ خبر ہے کہ بیٹی ردھیما کپور ساہنی اپنے پاپا کا آخری دیدار کرنا چاہتی ہیں۔ اس لئے انہوں نے فیملی کے ساتھ ممبئی جانے کی اجازت مانگی ہے۔ حالانکہ دہلی حکومت یا پویس کی جانب سے ابھی اس سلسلے میں کوئی آفیشیل بیان نہیں دیا گیا ہے۔ ردھیما نے مقامی افسران کو اس سلسلے میں ایک عرضی دی ہے۔

دراصل  دہلی کی سرحدوں کو فی الحال ملک گیر لاک ڈاؤن کے درمیان سیل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی کے تمام ہوائی اڈوں سے کسی بھی طرح کے ہوائی جہاز کی نقل و حرکت پر بھی پابندی ہے۔ یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ ردھیما اور ان کی فیملی حکومت سے اجازت لینے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے ممبئی پہنچیں گے۔ اس اجازت کی درخواستیں دہلی اور مہاراشٹر کے حکام کو بھیج دی گئی ہیں۔
قابل غور ہے کہ  ہندی سنیما کے لئے اپریل مہینہ کے یہ آخری دن سیاہ دنوں کی طرح آئے ہیں۔ بدھ کے روز اداکار عرفان خان اس دنیا سے رخصت ہوئے اور اس کے ایک دن بعد جمعرات کو مشہور اداکار رشی کپور نے بھی کینسر کے عارضہ کے سبب ممبئی کے ایک اسپتال میں دم توڑ دیا۔ وہ پچھلے کچھ دنوں سے طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں بھرتی تھے۔ یہاں ان کی اہلیہ نیتو ان کے ساتھ تھیں۔
First published: Apr 30, 2020 11:30 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading