ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کے کنبے۔فینس کیلئے سلمان خان نے کی اپیل، کہا۔غلط زبان پر نہ جائیں

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی وفات کے بعد سے سوشل میڈیا پر چل رہی بحث کے درمیان خود سلمان خان کو بھی ٹرولرس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب خود سلمان خان نے اس معاملے پر رد عمل ظار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ کے ذریعے سیدھے اپنے فینس سے بات کی۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت  کے کنبے۔فینس کیلئے سلمان خان نے کی اپیل، کہا۔غلط زبان پر نہ جائیں
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی وفات کے بعد سے سوشل میڈیا پر چل رہی بحث کے درمیان خود سلمان خان کو بھی ٹرولرس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب خود سلمان خان نے اس معاملے پر رد عمل ظار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ کے ذریعے سیدھے اپنے فینس سے بات کی۔

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput)  اس دنیا میں نہیں رہے۔ ان کی موت کو تقریبا ایک ہفتہ ہونے والا ہے مگر ابھی تک کسی کو یہ یقین نہیں ہورہا ہے کہ وہ سبھی کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کے اس طرح یوں دنیا سے رخصت ہوجانے کے بعد ان کے کنبے اور اور فیینس کے ساتھ۔ساتھ بالی ووڈ انڈسٹری بھی صدمے میں ہے۔ کوئی بھی ان کی خودکشی کی خبر پر یقین کرنے کو راضی ہی نہیں ہے۔ وہیں سوشل میڈیا (Social Media)  پر نیپوٹزم اور سائیڈرس کو لیکر زبردست بحث چھڑی ہوئی ہے۔ کئی بالی ووڈ سلیبرٹیز کے فالوورس تیزی سے گھٹنے کی خبر آئی ہے۔


وہیں اس سب کے درمیان سلمان خان (Salman Khan)  نے بھی ایک پوسٹ شیئر کرکے اپنے فینس سے خاص اپیل کی ہے۔ انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کی وفات اور سوشل میڈیا پر چل رہے وبال پر کم الفاظ میں بات کہہ دی ہے۔

سوشل میڈیا پر چل رہی بحث کے درمیان خود سلمان خان کو بھی ٹرولرس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب خود سلمان خان نے اس معاملے پر رد عمل ظار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ کے ذریعے سیدھے اپنے فینس سے  بات کی۔ سلمان نے اپنے پوسٹ میں لکھا، میں اپنے سبھی فینس سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ سشانت کے فینس کے ساتھ کھڑے رہیں اور غلط زبان کا استعمال پر مت جایئے، ان کے جذبات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ اس دکھ کی گھڑی میں سشانت کی فیملی کا سہارا بنیں۔ کسی اپنے کا چلے جانا بہت دکھ دینے والا ہوتا ہے۔



بتادیں کہ سلمان خان ان دنوں زبردست تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں۔  فلم فبنگ کے ڈائریکٹر ابھینو کشیپ نے سلمان خان کے ساتھ ان کی فیملی پر کئی الزام لگاتے ہوئے انہیں اپنا کریئر برباف کرنے کا ذمہ دار بتایا۔ اس معاملے پر سلمان کے بھائی ارباز خان اور سہیل خان نے سخت ایکش لئے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی میڈیا رپورٹس میں سنگر سونو نگم نے اپنا کریئر برباد کرنے کا ذمہ دار بتایا۔ سونو نگم کے ایک ویڈیو پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہوں نے اشاروں۔اشاروں میں سلمان خان پر نشانہ لگایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سشانت سنگھ راجپوت کیلئے خودکشی کیلئے اکسانے کے الزام میں سلمان خان سمیت 8 کے خلاف کیس درج
سشانت سنگھ راجپوت کے ڈاکٹر نے کھولے کئی بڑے راز، سابق گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے کو کرتے تھے یاد اور ریا چکرورتی کے ساتھ ہوتا تھا جھگڑا
First published: Jun 21, 2020 08:03 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading