ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

والد سیف علی خان کے ساتھ یہ کرنے کی خواہش رکھتی ہیں بیٹی سارہ، ساتھ رکھی یہ شرط!

  • Share this:
والد سیف علی خان کے ساتھ یہ کرنے کی خواہش رکھتی ہیں بیٹی سارہ، ساتھ رکھی یہ شرط!

ان دنون فلم انڈسٹری میں اسٹار کڈس کا دور چل رہا ہے۔ کئی اسٹار کڈس فلموں میں انٹری بھی لے چکے ہیں۔ وہیں سیف علی خان (Saif Ali Khan) اور امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان  (Sara Ali Khan) ایسے ہی اسٹارس کڈس میں سے ہیں۔ سارہ نے فلم کیدارناتھ سے شاندار ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے بعد سے انہیں دلموں کی کمی نہیں رہی ایک کے بعد ایک سارہ کو فلمیں ملیں۔ وہیں اب سارہ اپنے پاپا سیف علی خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے ابا سیف کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے لیکن اس کی شرط صرف اچھی اسکرپٹ ہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سارہ نے کئی اور باتیں بھی شیئر کی ہیں۔

بتادیں کہ سارہ علی خان کے ساتھ ہی انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جارہی تھیں۔ چرچائیں تھیں کہ فلم جوانی جان من میں ہلے ان کی بیٹی کے کردار میں سارہ عکی خان نظر آنے والی تھیں لیکن بعد میں اس کردار کوالیا فریچروالا نے اداکیا۔ اب سارہ نے والد سیف علی خان کے ساتھ کام کرنےکی خواہش ظاہر کی ہے۔ سارہ نےحال ہی میں اسے لیکر بالی ووڈ ہنگامپ کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ اس انٹرویو کے دوران سارہ نے کہا، امید کرتے ہیں جلد ہی وہ موقع آئےگا جب میں اپنے والد کے ساتھ کام کروں گی۔

سیف کے ساتھ کام کرنے کی شرط ظاہر کرتے ہوئے سارہ نے کہا، 'مجھے لگتاہے کہ جب بھی ایک اچھا پروجیکٹ آئے گا، ابا میرے ساتھ کرنا چاہیں گے۔ ڈائریکٹر بھی ہمیں کاسٹ کرن کیلے تیار ہوں گے۔ سارہ نے یہ بھی مانا کہ اپنے والد کے ساتھ کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہوگی۔





اسی دوران ، سارہ نے اپنے والد کی فلم 'جوانی جان من' کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ 'میں نے یہ فلم دیکھی ہے۔ فلم میں سیف کافی کول ، مضحکہ خیز اورکمال کے نظر آئے۔ الایا نے بھی پہلی ہی فلم میں کمال کا کام کیا۔ دونوں کے درمیان کیمسٹری کافی خوبصورت لگ رہی تھی۔ سارہ نے بتایا کہ انہوں نے خود سیف کو بتایا تھا کہ انہیں یہ فلم بہت پسند ہے۔
First published: May 14, 2020 01:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading