ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

مداح نے شاہ رخ خان کے بنگلے میں کرائے پر مانگا کمرہ، پوچھا کتنے میں پڑے گا،SRK نے بتائی قیمت

شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) نے بدھ کو اپنے کئی فینس کی دلی خواہش پوری کی ہے۔ شاہ رخ نے ٹویئٹر #AskSRK کے ذریعے اپنے فینس کو خود سے سوال پوچھنے کا موقع دیا۔ اس دوران شاہ رخ خان سے کئی لوگوں نے انوکھے سوال پوچھے۔ لیکن ایک فین نے تو شاہ رخ کے گھر میں ایک کمرے کا کرایہ ہی پوچھ لیا لیکن شاہ رخ نے بھی اس ٹویٹ کا زبردست جواب دیا ہے۔

  • Share this:

طوفان کا دیوتا نام کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک فین نے شاہ رخ خان سے پوچھا، "سر منت میں ایک روم کرائے پر چاہئے، کتنے میں پڑے گا؟" شاہ رخ خان جو اپنے سینس آف ہیومر کیلئے جانے جاتے ہیں نے اس ٹویٹ کے جواب میں لکھا، "30 سال کی محنت میں پڑےگا"۔ شاہ رخ خے اس جواب نے لوگوں کا دل جیت لیا ہے۔ کئی لوگ ان کے اس دلچسپ جواب کو مسلسل تی ٹویٹ کررہے ہیں۔ شاہ رخ خان کے اس اکیلے ٹویٹ کو کچھ ہی دیر میں 8 ہزار سے زیادہ لائک مل چکے ہیں۔

وہیں ایک یوزر نے شاہ رخ کی فلاپ فلموں پر طنز کستے ہوئے پوچھا، سبھی فلمیں فلاپ ہورہی ہیں کیسا لگ رہا ہے، جواب ضرور دینا۔ شاہ رخ نے اس ٹویٹ کا بھی جواب دیا اور لکھا، بس آپ دعاؤں میں یاد رکھنا"۔ وہیں ایک اور یوزر نے شاہ رخ سے پوچھا، کیمسٹری کے اسٹوڈینٹ کیلئے کوئی صلاح۔ تو شاہ رخ نے اپنے لئے آیا سوال اپنی کیمسٹری ٹیچر یعنی سشمتا سین کو بڑھادیا۔

یاد دلادیں کہ فلم میں ہوں نہ میں سشمتا سین شاہ رخ کی کیمسٹری ٹیچر کے کردار میں نظر آئی تھیں۔
First published: Jan 23, 2020 08:31 AM IST