ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

44سال کی عمر میں دوبارہ ماں بنیں شلپا شیٹی، گھر آئی ننھی پری

شلپا کو اس تصویر پر چاروں طرف سے زبردست مبارکباد مل رہی ہیں۔ خاص بات یہ بھی ہے کہ اس مرتبہ وہ سیروگیسی سے ماں بنی ہیں۔ شلپا شیٹی کا پہلے سے ہی ایک بیٹا ہے۔

  • Share this:
44سال کی عمر میں دوبارہ ماں بنیں شلپا شیٹی، گھر آئی ننھی پری
شلپا کو اس تصویر پر چاروں طرف سے زبردست مبارکباد مل رہی ہیں۔ خاص بات یہ بھی ہے کہ اس مرتبہ وہ سیروگیسی سے ماں بنی ہیں۔ شلپا شیٹی کا پہلے سے ہی ایک بیٹا ہے۔

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی کے گھرخوشیوں نے دستک دی ہے۔ اس خبر کو جاننے کے بعد شاید آپ کو بھی کافی خوشی محسوس ہو۔ تو آپ کو بتادیں کہ شلپا شیٹی دوسری مرتبہ پھر ایک بیٹی کی ماں (Shilpa Shetty Daughter) بنی ہیں۔ انہوں نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر آفیشیل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ شلپا نے اپنی بیٹی کا نام بھی بتایا ہے۔ 15 فروری 2020 کو پیدا ہوئی بیٹی کا نام انہوں نے سمیشا شیٹی کندرا رکھا ہے۔


شلپا کو اس تصویر پر چاروں طرف سے زبردست مبارکباد مل رہی ہیں۔ خاص بات یہ بھی ہے کہ اس مرتبہ وہ سیروگیسی سے ماں بنی ہیں۔ شلپا شیٹی کا پہلے سے ہی ایک بیٹا ہے۔ شلپا شیٹی کے بیٹے ویان کندرا کی عمر 7 سال ہے۔ وہیں سال سال بعد انہوں نے پھر ست ماں بننے کا فیصلہ لیا۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ان کی بیٹی کے بارے میں اس سے پہلے تک کسی کو کوئی خبر نہیں تھی۔ شلپا نے ابھی تک اپنی بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا ہے لیکن ایک پیار بھری تصویر شیئر کی ہے جس میں سمیشا شیٹی اپنے ننھے ہاتھوں سے شلپا کی انگلی پکڑے نظر آرہی ہیں۔




 




View this post on Instagram




 

|| Om Shri Ganeshaya Namah || Our prayers have been answered with a miracle... With gratitude in our hearts, we are thrilled to announce the arrival of our little Angel, 🧿𝐒𝐚𝐦𝐢𝐬𝐡𝐚 𝐒𝐡𝐞𝐭𝐭𝐲 𝐊𝐮𝐧𝐝𝐫𝐚🧿 Born: February 15, 2020 Junior SSK in the house😇 ‘Sa’ in Sanskrit is “to have”, and ‘Misha’ in Russian stands for “someone like God”. You personify this name - our Goddess Laxmi, and complete our family. ⠀⠀⠀⠀⠀⠀⠀⠀⠀ ⠀⠀⠀⠀⠀⠀⠀⠀⠀ ⠀⠀⠀⠀⠀⠀ ~ Please bestow our angel with all your love and blessings🙏🏻❤ ~ Ecstatic parents: Raj and Shilpa Shetty Kundra Overjoyed brother: Viaan-Raj Kundra . . . . . . . . . #SamishaShettyKundra🧿 #gratitude #blessed #MahaShivratri #daughter #family #love


A post shared by Shilpa Shetty Kundra (@theshilpashetty) on





انہوں نے اپنی بیٹی کا نام سمیشا بتاتے ہوئے اس نام کا مطلب بھی شیئر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا "گھر میں آئی جونیئر ایس ایس کے، سنسنکرت میں سا کا مطلب ہے۔ "حاصل ہونا" اور میشا کے رشین میں معنی ہیں۔ وہ جو بھگوان کے جیسا ہے۔ تم اس نام کو حقیقت کرتی ہو۔ ہماری لکشمی ماتا اور ہماری فیملی کو پورا کرتی ہو"۔
First published: Feb 21, 2020 02:53 PM IST