ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ڈر سے کانپ اٹھیں سونم کپور، کیب ڈرائیور نے کی اداکارہ کے ساتھ یہ حرکت: جانیں پورا واقعہ

سونم کپور (Sonam Kapoor) گزشتہ کچھ دنوں سے اپنے شوہر آنند اہوجا کے ساتھ چھٹیوں پر ہیں۔ اس درمیان وہ کئی رومانٹک تصویریں بھی شیئر کر چکی ہیں۔

  • Share this:
ڈر سے کانپ اٹھیں سونم کپور، کیب ڈرائیور نے کی اداکارہ کے ساتھ یہ حرکت:  جانیں  پورا  واقعہ
سونم کپور (Sonam Kapoor) گزشتہ کچھ دنوں سے اپنے شوہر آنند اہوجا کے ساتھ چھٹیوں پر ہیں۔ اس درمیان وہ کئی رومانٹک تصویریں بھی شیئر کر چکی ہیں۔

ممبئی: سونم کپور (Sonam Kapoor) گزشتہ کچھ دنوں سے اپنے شوہر آنند اہوجا کے ساتھ چھٹیوں پر ہیں۔ اس درمیان وہ کئی رومانٹک تصویریں بھی شیئر کر چکی ہیں۔ وہیں حال ہی میں سونم کپور اپنے ٹیٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اس پوسٹ میں سونم کپور نے اپنے ساتھ ہوئی ایک خوفناک واقعہ شیئر کیا ہے۔ یہ واقعہ ان کے ساتھ لندن میں پیش آیا۔ اس واقعے نے انہیں اندر تک ہلاک رکھ دیا ہے۔ اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں سبھی کو الرٹ رہنے کی اپیل کی ہے۔

سونم کپور نے اپنے ٹویٹر پر لکھا، 'میں  نے  لندن  کی اوبر کیب میں سب سے خوفناک تجربہ کیا ہے۔ مہربانی کرکے الرٹ رہیں۔ سب سے بہتر اور محفوط ہے پبلک کیب اور ٹرانسپورٹ استعمال کرنا۔ میں پوری طرح ہل گئی ہوں"۔ اس کے بعد سبھی یہ جاننا چاہتے تھے کہ سونم کپور کو آخر ایسا کیا جھیلنا پڑا جس سے ان کی یہ حالت ہوگئی۔ حالانکہ اس پوسٹ میں انہوں نے یہ نہیں بتایاتھا کہ ان کے ساتھ آخر کیا ہوا ہے۔



وہیں سونم سے ایک خاتون نے کمینٹ باکس میں پوچھا کہ آخر ایسا کیا ہوا ہے، وہ اس لئے جاننا چاہتی تھی کیونکہ وہ لندن میں ہی رہتی تھی اور اس سے اسے مدد مل سکتی تھی۔ یہ پڑھ کر سونم نے فورا جواب دیا کہ "ڈرائیور مستحکم نہیں تھا اور مییرے اوپر چری طرح چیخ۔چلا رہا تھا۔ میں اس سے اندر تک بہت بری طرح ڈر گئی ہوں"۔



وہیں اس سے کچھ دن پہلے سونم ایک اور ٹویٹ کو لیکر سرخیوں میں تھیں۔ یہ واقعہ ان کے سفر سے جڑا ہے۔ بتادیں کہ سونم  برطانوی ایئرویز (British Airways سے سفر کررہی تھیں کہ ان کا بیگ کھو گیا۔ دراصل سفر کے دوران جو واقعہ سونم کپور کے ساتھ برطانوی ایئرویز میں پیش آیا ہے اس سے وہ کافی پریشان ہو گئی تھیں۔ اتنا ہی نہیں سونم نے اب برطانوی ایئرویز (British Airways) سے سفر نہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ سونم نے خود یہ بات ٹویٹ کر ظاہر کی ہے۔ حالانکہ سونم کے اس ٹویٹ کے فورا بعد برطانوی ایئرویز نے ان سے معافی بھی مانگ لی ہے۔
دراصل سونم کپور کا بیگ برطانوی ایئرویز نے کھو دیا ہے۔ ایسا اس ماہ میں دوسری مرتبہ ہوا ہے اور اس بات سے سونم کافی ناراض ہوگئی ہیں۔ سونم نے ٹویٹ کیا، "اس مہینے میں یہ تیسری مرتبہ ہورہا ہے کہ میں برطانوی ایئرویز سے سفر کررہی ہوں اور یہ دوسری بار ہے جب میرا بیگ کھوگیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ مجھے سبق مل چکا ہے۔ اب میں برطانوی ایئرویز سے کبھی سفر نہیں کروں گی'۔
First published: Jan 16, 2020 11:57 AM IST