ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ کی لاش کی تصویریں وائرل، بھڑکیں یہ اداکارہ

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے جائے واقعہ پر موجود لوگوں کا بیان درج کرلیا ہے ۔ اب تک درج کئے گئے بیانات میں سشانت سنگھ راجپوت کے کرئیٹیو مینیجر اور مینیجر نے بتایا کہ سشانت سنگھ راجپوت ڈپریشن میں تھے ، لیکن وہ دوائیں نہیں لے رہے تھے اور نہ ہی میڈیٹیشن کررہے تھے۔

  • Share this:
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ کی لاش کی تصویریں وائرل، بھڑکیں یہ اداکارہ
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی تفتیش جاری ہے۔

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔ سشانت کی لاش ممبئی کے باندرا میں واقع ان کے گھر میں پھانسی سے جھولتی پائی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ کر فی الحال معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔ سشانت راجپوت کو تمام بالی ووڈ ہستیاں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ دوسری جانب سشانت سنگھ راجپوت کی لاش کی تصوریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ اس کو لیکر ڈائریکٹر فرح خان نے غصہ ظاہر کرتے ہوئے کہا، میرے دست سشانت سنگھ راجپوت کا انتقال بہت کم عمر میں ہوگیا ہے! ان کی موت کی تصوریروں کو وائرل کرنا بند کرو! یہ ایک تراسدی ہے، انٹرٹینمینٹ نہیں! کیا یہی وہ دنیا ہے جس میں ہم رہتے ہیں؟

سنیما کی دنیا کے لوگوں کے ساتھ عام لوگوں کو بھی سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی پر یقین کرنا کافی مشکل ہورہا ہے۔ آخر کیسے وہ انسان خودکشی کرسکتا ہے جو کچھ دنوں پہلے تک اتنے پازیٹو نوٹ تیار کررہا تھا۔ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے ممبئی میں اپنے گھر میں خودکشی کرلی ہے ۔ بالی ووڈ کے چاہنے والوں کیلئے یہ انتہائی سنسنی خیز خبر ہے ۔ وہ ابھی بالی ووڈ کے سب سے اچھے نوجوان اداکاروں میں شمار کئے جاتے تھے ۔ آپ کو بتادیں کہ اداکار سشانت سنگھ نے خودکشی کرکے اپنے فینس ٹی وی انڈسٹری کو رلادیا ہے ۔

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی تفتیش جاری ہے ۔ پولیس نے جائے واقعہ پر موجود لوگوں کا بیان درج کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ممبئی پولیس کمشنر کو دو بجے کے قریب کال آئی ، جس کے بعد ممبئی پولیس کمشنر نے ڈی سی پی ابھیشیک اور باندرہ پولیس اسٹاف کو سشانت سنگھ راجپوت کے گھر بھیجا۔ پولیس اس معاملہ میں گھر میں موجود سشانت سنگھ راجپوت کے شیف ، ان کے کرئیٹو منیجر اور منیجر کے بیانات درج کررہی ہے ۔ اب تک درج کئے گئے بیانات میں سشانت سنگھ راجپوت کے کرئیٹیو مینیجر اور مینیجر نے بتایا کہ سشانت سنگھ راجپوت ڈپریشن میں تھے ، لیکن وہ دوائیں نہیں لے رہے تھے اور نہ ہی میڈیٹیشن کررہے تھے۔




 




View this post on Instagram




 

अपना ग़म ले के कहीं और न जाया जाये घर में बिखरी हुई चीज़ों को सजाया जाये जिन चिराग़ों को हवाओं का कोई ख़ौफ नहीं उन चिरागों को हवाओं से बचाया जाये ———————- बाग़ में जाने के आदाब हुआ करते हैं किसी तितली को न फूलों से उड़ाया जाये घर से मस्जिद है बहुत दूर चलो यूं कर लें किसी रोते हुए बच्चे को हंसाया जाये ~ निदा फ़ाज़ली Good morning 🙏❤️✊🦋🌪 ☀️


A post shared by Sushant Singh Rajput (@sushantsinghrajput) on





بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی پیر کو ممبئی میں آخری رسوم ادا کی جائے گی، جس میں پٹنہ سے ان کے والد کے کے سنگھ اور چچا زاد بھائی اور سپول سے بی جے پی کے رکن اسمبلی نیرج کمار ببلو کے ساتھ دو دیگر صبح 11.20 بجے کی فلائٹ سے ممبئی جائیں گے۔

سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (bollywoord actor Sushant Singh Rajput) نے خود کشی کرلی ہے۔ ممبئی کے باندرہ واقع فلیٹ میں ان کی لاش ملی ہے۔ ابھی تک ان کی خود کشی کی وجہ کا پتہ نہیں چلا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ان کے نوکر نے ان کی لاش کو پنکھے سے لٹکتے ہوئے دیکھا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کے اچانک دنیا سے چلے جانے کی اچانک آئی اس حیران کرنے والی خبر سے ہر کوئی صدمے میں ہے۔ ان کی موت پر کسی کو یقین ہی نہیں ہو رہا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی عمر محض 34 سال تھی، وہیں اتنی عمر میں آخر ایسا کیا ہوا جو انہوں نے خود کشی جیسا قدم اٹھا لیا۔



 




View this post on Instagram




 

यूँही मर मर के जिएँ वक़्त गुज़ारे जाएँ, ज़िंदगी हम तिरे हाथों से न मारे जाएँ अब ज़मीं पर कोई गौतम न मोहम्मद न मसीह, आसमानों से नए लोग उतारे जाएँ वो जो मौजूद नहीं उस की मदद चाहते हैं, वो जो सुनता ही नहीं उस को पुकारे जाएँ हम कि नादान जुआरी हैं सभी जानते हैं, दिल की बाज़ी हो तो जी जान से हारे जाएँ... ~ अहमद फ़राज़ ❤️


A post shared by Sushant Singh Rajput (@sushantsinghrajput) on





پٹنہ: بہار کے رہنے والے بالی ووڈ فلم اسٹار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant SIngh Rajput) نے آج ممبئی میں خود کشی کرلی۔ اس خبر سے نہ صرف ان کے چاہنے والے بلکہ بالی ووڈ اور سیاست کے لوگ بھی حیران ہیں۔ جبکہ ممبئی میں کل سشانت سنگھ راجپوت کی آخری رسوم ادا کی جائیں گی۔ یہ اطلاع سشانت سنگھ کے فیملی فرینڈ نشانت جین نے دی ہے۔ یہی نہیں، سشانت سنگھ راجپوت کے آخری رسوم میں شامل ہونے کے لئے پیر کو 11.20 کی فلائٹ ان کے والد، رکن اسمبلی نیرج ببلو سمیت دو دیگر اراکین ممبئی جائیں گے۔



سشانت سنگھ کی پرورش پٹنہ میں ہوئی
کائی پوچے، ایم ایس دھونی، کیدارناتھ جیسی کئی فلموں سے بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے والے سشانت سنگھ راجپوت کا بہار سے گہرا لگاو رہا ہے۔ ان کی پیدائش بہار کے پٹنہ میں ہوئی تھی۔ یہیں پر ان کی ابتدائی تعلیم بھی ہوئی۔ اس کے علاوہ کھگڑیا میں واقع ننہال سے بھی ان کی یادیں جڑی ہوئی ہیں۔ اس لئے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی خبر نے آج بہار کے لوگوں کا دل دکھی کردیا۔ سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی ابتدائی تعلیم پٹنہ کے سینٹ کیرینس اسکول میں حاصل کی تھی۔ اعلیٰ تعلیم کے لئے بعد میں سشانت دہلی شفٹ ہوگئے، لیکن آج بھی ان کی فیملی پٹنہ میں رہتی ہے۔ ویسے سشانت سنگھ راجپوت بنیادی طور پر پورنیہ ضلع کے رہنے والے تھے۔ یہی نہیں، سشانت سنگھ راجپوت کے رشتے میں بھی نیرج کمار ببلو سپول سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں۔



بریک اپ کی وجہ سے ٹوٹ گئے تھے سشانت سنگھ
سشانت سنگھ راجپوت صرف اپنی فلموں میں ہی نہیں بلکہ ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی سرخیوں میں بنے رہتے تھے۔ اداکارہ انکتا لوکھنڈے سے ان کے بریک اپ نے سب سے زیادہ سرخیاں بٹوری تھیں۔ اس بریک کے بعد جہاں انکتا لوکھنڈے بے حد مایوس ہوگئی تھیں، وہیں سشانت سنگھ راجپوت بھی جیسے ٹوٹ ہی گئے تھے۔ جب دونوں ہی اپنی اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ گئے۔ وہیں کئی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ انڈسٹری کے سب سے خوبصورت جوڑے کا بریک اپ آخر ہوا کیوں تھا۔ سشانت سنگھ راجپوت اور انکتا کا جب بریک اپ ہوا تب طرح طرح کی خبریں اڑی تھیں۔ ان خبروں پر خود سشانت نے جواب دیتےہوئے کہا تھا کہ ’نا تو انکتا شرابی ہیں اور نا ہی میں عورت بنانے والا ہوں’۔ بریک اپ کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’لوگ بس ایک دوسرے سے دور ہوجاتے ہیں... اور یہ بے حد بدقسمتی والا ہے۔



شانت سنگھ نے اپنا آخری پوسٹ اپنی ماں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ یہ تصویر انہوں نے تین جون کو شیئر کی ہے،۔ آخری پوسٹ میں سشانت نے لکھا ہے ( 'Blurred past evaporating from teardrops Unending dreams carving an arc of smile And a fleeting life, negotiating between the two...)۔
ماں آنسوؤں سے دھندھلا ماضی بھاپ بن کر اڑ رہا ہے۔ نہ ختم ہونے والے خواب ایک مسکراہٹ کی شکل لے رہے ہیں اور زندگی چل رہی ہے۔ ان دونوں کے درمیان سودہ چل رہا ہے ماں۔۔۔
First published: Jun 14, 2020 11:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading