جب سلمان خان کے پیچھے ایوارڈ تقریب میں گھسا کتا، ویڈیو انٹرنیٹ پر ہوا وائرل: دیکھیں یہاں
آئیفا کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو میں آپ دیکھیں گے کہ سلمان خان اپنی دبنگ 3 کی کو اسٹارسائی مانجریکر کے ساتھ انٹری کرتے ہیں۔ اب جیسے ہی سلمان خان انٹری کرتے ہیں ان کے پیچھے کتا بھی اندر گھس جاتا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 23, 2019 03:52 PM IST

سلمان خان کے پیچھے ہوئی کتے کی انٹری
ممبئی: 18 ستمبر کی رات ممبئی میں ایک چھت کے نیچے بالی ووڈ ستاروں کا جماوڑہ لگا۔ ہر کوئی آئیفا کے 20 سال مکمل ہونے کے جشن میں شامل ہونے آیا تھا۔ اسٹارس ایک سے ایک بڑھ کر لک میں نظر آئے۔ گرین کارپیٹ پر مانو گلیمر کا سیلاب آیا ہوا تھا۔ لیکن اس درمیان کچھ ایسا ہوا کہ ساری لائم لائٹس انڈسٹری کے دبنگ خان سلمان خان سے ہٹ کر ایک کتے پر چلی گئی۔
آئیفا کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو میں آپ دیکھیں گے کہ سلمان خان اپنی دبنگ 3 کی کو اسٹارسائی مانجریکر کے ساتھ انٹری کرتے ہیں۔ اب جیسے ہی سلمان خان انٹری کرتے ہیں ان کے پیچھے کتا بھی اندر گھس جاتا ہے۔
View this post on Instagram
Every dog has his day this was his time to shine and he knew #SalmanKhan is a big animal lover ❤
اس کے بعد اسے دیکھ کر تو آپ اپنی ہنسی روک نہیں پائیں گے۔ ٹی وی اداکارہ ادیتی بھاٹیہ کتے کا اس طرح انٹرویو کر رہی ہیں جیسے کہ وہ کوئی سیلیبریٹی ہو۔ ادیتی ایک لمبے اور شاندار انٹرویو کے بعد کتے کو فریم میں لاتی ہیں اور نومینیشن کو لیکر سوال کرنے لگتی ہیں۔ لیکن اس درمیان کتا ایک دم جینٹل مین کی طرح بیٹھا رہتا ہے اور ادیتی کی بات سنتا ہے۔ وہ بیچ۔بیچ میں ہاتھ ملانے کیلئے ہاتھ اٹھاتا ہے لیکن اینکر کیلئے کسی طرح کی مصیبت کھڑی نہیں کرتا۔
View this post on Instagram
Spread love! 🐶❤️
A post shared by Aditi Bhatia 🎭 (@aditi_bhatia4) on Sep 20, 2019 at 3:14am PDT
کتے کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ہٹ ہو رہا ہے۔ لوگ اس پر طرح طرح کے کمینٹ کر رہے ہیں۔