بیٹے کے سامنے پاپا سنی دیول اس اداکارہ کے ساتھ کر رہے تھے ڈانس، پھر ہوا یہ
بتادیں کہ کرن کی ڈیبیو فلم 20 ستمبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ سنی دیول کے دائریکشن میں بنی اس فلم میں کرن کے ساتھ سحر بابا بھی ڈیبیو کریں گی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 03, 2019 12:58 PM IST

سنی ڈیول، روینہ ٹنڈن کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے۔(تصویر:اسٹارپلس)۔
سنی دیول ان دنوں اپنے بیٹے کرن دیول کے ساتھ ان کی ڈیبیو فلم پل پل دل کے پاس کے پرموشن میں مصروف یوئے ہیں۔ اس دوران وہ اسٹار پلس کے مشہور ڈانس ریئلٹی شو 'نچ بلئے ' کے سیٹ پر پہنچے۔ یہاں انہوں نے روینہ ٹنڈن کے ساتھ ڈانس کیا۔ طویل وقت کے بعد سنی دیول اسٹیج پر اپنے گانے پر پرفارم کرتے نظر آئے۔
سنی دیول اور روینہ ٹنڈن نے اپنی فلم امتحان کے گانے تیرے چہرے پر اپنی نظر چھوڑ جاؤں گا پرپرفارم کیا۔ شرماتے ہوئے اسٹیج پر ڈانس کرتے سنی دیول بیحد پیارے لگ رہے تھے۔ وہیں روینہ اپنے آنکھیوں سے گولی مارنے والے انداز میں تھیں۔ دنوں اسٹارس سالوں بعد ساتھ پرفارم کرتے نظر آئے۔ سب کی نگاہیں انہیں پر ٹکی تھیں۔ خاص طور پر سنی کے بیٹے کرن وہ گانے کی لپسنگ بھی کر رہے تھے اور پاپا کو دیکھ کر خوش اور پر جوش تھے کہ جیسے ہی پرفارمینس ختم ہوئی کرن اٹیج پر پہنچ گئے اور پاپا سنی کو گلے لگایا۔ یہاں دیکھیں ویڈیو
بتادیں کہ کرن کی ڈیبیو فلم 20 ستمبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ سنی دیول کے دائریکشن میں بنی اس فلم میں کرن کے ساتھ سحر بابا بھی ڈیبیو کریں گی۔