ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے پولیس کو دئے بیان میں کیا یہ بڑا انکشاف، وہ مایوس ہوتا تھا لیکن۔۔۔۔

بیٹے کی ارتھی کو اپنے کندھے پر اٹھانے کا درد کیسا ہوتا ہے یہ ایک باپ سے بہتر اور کوئی نہیں سمجھ سکتا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے ہئ کنبے کا رو۔رو کر برا حال ہے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے پولیس کو دئے بیان میں کیا یہ  بڑا انکشاف،  وہ مایوس ہوتا تھا لیکن۔۔۔۔
بیٹے کی ارتھی کو اپنے کندھے پر اٹھانے کا درد کیسا ہوتا ہے یہ ایک باپ سے بہتر اور کوئی نہیں سمجھ سکتا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے ہئ کنبے کا رو۔رو کر برا حال ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ کے چمکتے ستارے سشانت سنگھ راجپوت  (Sushant Singh Rajput) نے خودکشی کیوں کی یہ گتھی ابھی تک نہیں سلجھ پائی ہے۔ کوئی اسے ڈپریشن سے جوڑ رہا ہے تو کوئی بالی ووڈ میں اقربا پروری کی ایک وجہ مان رہا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput passed away) کے انتقال کے بعد سے مہاراشٹر پولیس (Maharashtra Police) معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔ پولیس نے ابھی تک تقریبا 9 لوگوں کے بیان درج کئے ہیں۔ اتوار 14 جون کو پھانسی لگاکر خودکشی کرنے والے سشانت نے کوئی خودکشی نوٹ بھی نہیں چھوڑا ہے۔ 34  سال کے بیٹے کے دنیا سے چلے جانے پر سشانت کے والد بس ہوگئے ہیں۔ حال ہی میں پولس کو دئے بیان میں سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے قبول کیا کہ انہیں بیٹے کے ڈپریشن (Depression) کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں تھی۔

بیٹے کی ارتھی کو اپنے کندھے پر اٹھانے کا درد کیسا ہوتا ہے یہ ایک باپ سے بہتر اور کوئی نہیں سمجھ سکتا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے ہئ کنبے کا رو۔رو کر برا حال ہے۔ چار بہنوں میں اکیلا بھائی سشانت ہمیشہ کیلئے ان سے دور ہوگیا۔ خبروں کے مطابق ممبئی کے ایک پولیس سینئر افسر نے اس بات کی جانکاری دی ہے کہ سشانت کے والد یہ نہیں جانتے تھے کہ ان کا بیٹا ڈپریشن میں تھا۔ وہ اس بات کو جانتے تھے کہ سشان اکثر مایوس ہوتا تھا لیکن یہ نہی جانتے تھے کہ وہ اندر ہی اندر بہت اداس تھا۔ پولیس نے بتایا کہ فیملی میں بھی یہ کوئی نہیں جانتا کہ وہ اتنا اداس کیوں تھے۔ فیملی والوں کو کسی پر کوئی شک نہیں ہے۔




 




View this post on Instagram




 

यूँही मर मर के जिएँ वक़्त गुज़ारे जाएँ, ज़िंदगी हम तिरे हाथों से न मारे जाएँ अब ज़मीं पर कोई गौतम न मोहम्मद न मसीह, आसमानों से नए लोग उतारे जाएँ वो जो मौजूद नहीं उस की मदद चाहते हैं, वो जो सुनता ही नहीं उस को पुकारे जाएँ हम कि नादान जुआरी हैं सभी जानते हैं, दिल की बाज़ी हो तो जी जान से हारे जाएँ... ~ अहमद फ़राज़ ❤️


A post shared by Sushant Singh Rajput (@sushantsinghrajput) on





پولیس نے منگل کو سشانت کے گھر جاکر والد اور دو بہنوں کا بیان درج کیا۔ پولیس کی مانیں تو تینیوں نے ابھی تک کسی پر شک ظاہر نہیں کیا ہے لیکن سشانت کے چچیرے بھائی اور ہار سے ایم ایل اے نیرج ببلو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سازش کا ذکر کیا ہے۔
First published: Jun 17, 2020 04:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading