اس صحافی کو ڈیٹ کر رہی ہیں بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر
میڈیا رپورٹ کے مطابق سورا اور ہمانشو شرما نے 5 سال ایک۔دوسرے کو ڈیٹ کیا۔ ا س کے بعد دونوں کے اچانک بریک اپ کی خبروں نےسبھی کو چونکا دیاتھا لیکن اب سورا کا نیا رشتہ سرخیوں میں ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Aug 23, 2019 10:07 AM IST

سورا بھاسکر
بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر کی پرسنل زندگی ان دنوں سرخیوں میں ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رائٹر ہمانشو شرما سے بریک اپ کے بعد سورا کی زندگی میں نئے انسان کی انٹری ہوگئی ہے۔ سورا بھاسکر اب سنگل نہیں ہیں وہ کسی کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔اسپاٹ بوائے کے مطابق سورا بھاسکر مرحوم اداکار گریش کرناڈ کے بیٹے رگھوکرناڈ کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ دونوں ایک ساتھ وقت بتارہے ہیں۔
کی اسپیشل اسکریننگ میں دونوں کو اسپاٹ کیا گیا تھا 'Yomeddine' بتایا جارہا ہے کہ حال ہی دوںوں ایک ساتھ نکلے۔ اس کے بعد سورا اور رگھو ساتھ میں ڈنر کیلئے بھی گئے۔
بتادیں کہ رگھو کرناڈ پیشے سے صحافی اور رائٹر ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سورا اور رگھو کی فرینڈ شپ دن بدن اسٹرانگ ہوتی جارہی ہے۔ دونوں کی کیمسٹری ساتھ میں خوب جم رہی ہے۔ حالانکہ سورا اور رگھو کی جانب سے ابھی تک رلیشن شپ کو لیکر کچھ بھی کہا نہیں گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سورا اور ہمانشو شرما نے 5 سال ایک۔دوسرے کو ڈیٹ کیا۔ ا س کے بعد دونوں کے اچانک بریک اپ کی خبروں نےسبھی کو چونکا دیاتھا لیکن اب سورا کا نیا رشتہ سرخیوں میں ہے۔