ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کرینہ کپور۔سیف علی خان کا چل رہا تھا فوٹو شوٹ، تبھی تیمور نے ہاتھ میں اٹھائی بندوق اور پھر۔۔۔۔۔

دراصل اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان ایک فوٹو شوٹ میں مصروف تھے۔ ان کے ساتھ تیمور بھی تھا۔ اس درمیان سیف اور کرینہ کے بیچ پٹودی خاندان کا لاڈلا مستی کے موڈ میں نظر آیا۔

  • Share this:
کرینہ کپور۔سیف علی خان کا چل رہا تھا فوٹو شوٹ، تبھی تیمور نے ہاتھ میں اٹھائی بندوق اور پھر۔۔۔۔۔
سیف علی خان، کرینہ کپور: تصویر انسٹاگرام۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے لاڈلے تیمور علی خان سوشل میڈیا پر چھائے رہتے ہیں۔ تیمور سب سے مشہور اسٹار کڈ میں سے ایک ہیں۔ ہمیشہ ہی اپنی کیوٹ حرکتوں کی وجہ سے وہ اپنے فینس کے دلوں میں رہتے ہیں۔ حال ہی میں ماما کی شادی میں تیمور پاپا کے کندھے پر ناچتے نظر آئے تھے۔ ایک مرتبہ پھر سے تیمور کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں وہ پاپا۔ممی کے کام کے درمیان مستی کرتے نظر آرہے ہیں۔ تیمور علی خان کے اس ویڈیو کو ان کےفین کلب نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

دراصل اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان ایک فوٹو شوٹ میں مصروف تھے۔ ان کے ساتھ تیمور بھی تھا۔ اس درمیان سیف اور کرینہ کے بیچ پٹودی خاندان کا لاڈلا مستی کے موڈ میں نظر آیا۔ ویڈیو میں تیمور سیٹ پر ایک اسسٹینٹ کے ستاھ ایئر بلوور سے کھیلتا نظر آرہا ہے۔ بتادیں کہ ہوا کچھ یوں کہ کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کو ایک شوٹ کیلئے محبوب اسٹوڈیو جاناتھا۔ باندرا میں واقع اس اسٹوڈیو میں سیف ۔کرینہ اپنے ساتھھ تیمور کو بھی لے آئے۔ سیٹ پر جب تک سیف کرینہ شوٹنگ کررہے تھے تب تیمور بندوق سے اسسٹنٹ کے ساتھ کھیلتے نظر آئے۔





اس ویڈیو کو مشہور فوٹو گرافر وائرل بھیانی نے شیئر کیا ہے۔ ساتھ میں کیپشن دیا ہے، "سب سے پیاری چیز جو آپ نے دیکھی ہے"۔ اس کے ساتھ ہی اس ویڈیو کو تیمور کے کئی فین کلب نے بھی شیئر کیا ہے۔ تمور علی خان کے اس ویڈیو پر فینس کے خوب کمینٹس مل رہے ہیں۔
First published: Feb 29, 2020 02:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading