بالی ووڈ کی اداکارائیں اکثر شادی کے بعد عجیب و غریب سوالوں سے جوجھتی نظر آتی ہیں۔ بعض اوقات مداح حمل کے بارے میں ان سے سوال کرتے ہیں ، تو کبھی کئی میڈیا رپورٹس میں ان کے حاملہ ہونے کا دعوی کئے جانے لگتا ہے۔ ایسی ہی قیاس آرائیوں کے دور سے گرز رہی ہیں اداکارہ ودیا بالن ۔ ودیا بالن کے حمل کی بہت ساری خبریں آچکی ہیں۔ ودیا نے ان خبروں اور اس سے وابستہ افواہوں پر کبھی خصوصی توجہ نہیں دی ، لیکن حال ہی میں انہوں نے ایسے سوالوں پر رد عمل ظاہر کر ہی دیا ہے۔ انہوں نے اپنے حمل کے بارے میں ایسی بات کہی کہ افواہیں پھیلانے والوں کی بولتی بند ہوجائےگی۔
ودیا نے حال ہی میں اسپاٹ بوائے کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے حمل کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ ودیا بالن نے کہا کہ وہ گذشتہ 7 سالوں سے ایسی افواہوں کا سامناکررہی ہیں۔ اس انٹرویو میں ودیا نے کہا کہ 'میں حاملہ نہیں ہوں۔ مجھے یہ کہتے ہوئے کوئی شرم نہیں ہے کہ میرا پیٹ فلیٹ نہیں ہے۔ لہذا بس یہ سب باتیں ہوتی رہتی ہیں '۔

ودیا نے مزید کہا ، 'اگر میرا کوئی بھی اسٹائلش لباس میری اسکن(جلد) پر فٹ بیٹھتا ہے تو آپ کو لگتا ہے کہ میں حاملہ ہوں۔ ایسے میں میں معافی چاہتی ہوں لیکن کیا آپ کے پاس کرنے کیلئےکوئی اور کام نہیں ہے؟ ' ودیا نے انٹرویو میں بتایا کہ جب ان کے حمل کے بارے میں پہلی بار افواہ آئی تو ان کی شادی کو محض 1 مہینہ ہی ہوا تھا ۔بتا دیں کہ ودیا بالن نے 2012 میں فلمساز سدھارتھ رائے کپور سے شادی کی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔