اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سلمان خان کے ساتھ کام کر چکی اس اداکارہ کا چونکانے والا انکشاف: کہا ریہرسل کے بہانے ڈائریکٹر نے کی تھی ایسی ڈیمانڈ

    سلمان خان کے ساتھ کریئر کی شروعات کرنے والی زرین خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں چونکانے والا انکشاف کیا ہے۔

    سلمان خان کے ساتھ کریئر کی شروعات کرنے والی زرین خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں چونکانے والا انکشاف کیا ہے۔

    پنک ولا کو دئے ایک انٹرویو میں زرین خان نے انڈسٹری میں ہونے والے کاسٹنگ کاؤچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ ایک ڈائریکٹر نے انہیں ریہرسل کے نام پر اپنے ساتھ کسنگ سین کرنے کیلئے کہا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      سوشل میڈیا پر چلے می ٹو تحریک کے بعد سے بالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں نے کئی بڑے انکشافات کئے ہیں۔ اداکارہ تنوشری دتہ کے انکشاف سے شروع ہوئے اس موومنٹ میں کئی اداکاراؤں نے اپنے ساتھ ہوئے استحصال کی کہانیاں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ انہیں اداکاراؤں کی فہرست میں اب ایک اور نام شامل ہوگیا ہے۔ سلمان خان کے ساتھ کریئر کی شروعات کرنے والی زرین خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں چونکانے والا انکشاف کیا ہے۔ زرین نے بتایا ہے کہ کس طرح ان کے ساتھ ایک ڈائریکٹر نے استحصال کیا تھا۔
      پنک ولا کو دئے ایک انٹرویو میں زرین خان نے انڈسٹری میں ہونے والے کاسٹنگ کاؤچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ ایک ڈائریکٹر نے انہیں ریہرسل کے نام  پر اپنے ساتھ کسنگ سین کرنے کیلئے کہا تھا۔ زرین نے بتایا کہ جب وہ انڈسٹری میں نئی تھیں تب ڈائریکٹر نے ان سے کسنگ سین کا ریہرسل کرنے کو کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر نے مجھے  اپنے ساتھ کسنگ سین پرفارم کرنے کیلئے کہا۔ زرین نے بتایا کہ حالانکہ انہوں نے ایسا کچھ بھی کرنے سے صاف منع کردیا۔
      بتا دیں کہ زرین نے سلمان خان کی فلم ویر سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ حالانکہ یہ فلم فلاپ رہی تھی پر زرین خوب سرخیوں میں رہی تھیں۔

       
      First published: