ابھینندن اور بالاکوٹ حملے پر بنے گی فلم، کاسٹنگ مکمل: جانیں پوری تفصیل
اری، مشن منگل جیسی فلموں کے بعد اب بالاکوٹ حملے پر بھی فلم بننے جا رہی ہے۔ اس فلم کیلئے کاسٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ اس فلم کو اداکار وویک اوبرائے پردے پر اتاریں گے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Aug 24, 2019 09:15 AM IST

بالاکوٹ حملے پر بنے گی فلم
اری، مشن منگل جیسی فلموں کے بعد اب بالاکوٹ حملے پر بھی فلم بننے جا رہی ہے۔ اس فلم کیلئے کاسٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ اس فلم کو اداکار وویک اوبرائے پردے پر اتاریں گے۔ اس سے پہلے وویک اوبرائے وزیر اعظم نریندر مودی کی بایوپک میں نظر آئے تھے۔ وویک اوبرائے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس واقعے پر فلم بنانے جا رہے ہیں اور فلم کی کاسٹنگ تقریبا پوری ہوچکی ہے۔ وویک اس فلم کے پروڈیوسر ہوں گے۔ اس واقعے کے ذریعے وہ پاکستان کی کالی کرتوتوں کو سامنے لائیں گے اور دکھایا جائے گا کہ کیسے ہندستانی فوج نے پاکستان میں گھس کر ایئر اسٹرائک کی۔
اس فلم کے ذریعے بالاکوٹ ایئر اسٹرائک کے ہیرو ابھینندن وردھمان اور منٹی اگروال کی بہادری کو بھی دکھایا جائے گا۔ وویک نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فلم کیلئے انہیں فضائیہ سے اجازت مل چکی ہے۔
فلم میں ہندستانی فوج کے جانبازوں کی کہانی ہوگی۔ فلم میں ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کو دکھایا جائے گا کہ کس طرح سے وہ پاکستان کی سرحد میں گھسے اور حکومت ہند انہیں واپس لانے میں کامیاب ہوئی۔ بالاکوٹ حملے پر بننے والی فلم کی شوٹنگ جموں۔کشمیر، دہلی،آگرہ میں ہوگی۔ ویسے اس فلم کیلئے ناظرین کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ یہ فلم اس سال کےآخر تک رلیز ہوگی۔