مشہور اداکار کو ہوا کڈنی کا کینسر، جذباتی پیغام لکھ کر بولے، مدد چاہئے
یہ تصویر کیمرون کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لی گئی ہے
کیمرون نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ ایک سنگین بیماری وقت پر پکڑ میں آگئی۔ اس کیلئے وہ اپنے ڈاکٹر، کنبے اور ساتھیوں کو بھی شکریہ کہتے ہیں۔
آل مائی چلڈرن اسٹار کیمرون میتھیسن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کینسر سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہیں رینل کینسر یعنی کڈنی کا کینسر ہے۔ کیمرون نے اپنی بیماری کو لیکر ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا میری صحت کی کچھ ایسی حالت ہے کہ میں آپ سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے لکھا کئی وجہ ہے جن کی وجہ سے سوشل میڈیا سے پیار کرتا ہوں یہ مجھے آپ سے جوڑے رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ مجھے پلیٹ فارم دیتا ہے جس سے کہ میں اپنے مزیدار تجربات کو آپ کے ساتھ شیئر کر سکوں۔ لیکن اس مرتبہ میں مدد مانگ رہا ہوں۔ تقریبا ایک مہینے پہلے میں نے ایم آر آئی کروائی تھی۔ اس میں سامنے آیا کہ میری داہنی کڈنی میں ایک ٹیومر ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ یہ جسم کے دوسرے حصوں تک نہیں پھیلا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ میری صحت مند لائف اسٹائل اور ڈائٹ نے اسے بڑھنے سے روکنے میں مدد کی ہے۔ ڈاکٹروں کا یہ بھی ماننا ہے کہ یہ تقریبا دس سالوں سے میرے جسم میں بڑھ رہا تھا۔
A post shared by Cameron Mathison (@cameronmathison) on Sep 10, 2019 at 5:01am PDT
کیمرون نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ ایک سنگین بیماری وقت پر پکڑ میں آگئی۔ اس کیلئے وہ اپنے ڈاکٹر، کنبے اور ساتھیوں کو بھی شکریہ کہتے ہیں۔ کیمرون نے لکھا میری سرجری 12 ستمبر کو ہونے والی ہے۔ مجھے امید ہے کہ مجھے آپ کی طرف سے پازیٹو خیال اور دعائیں ملیں گی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔