ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

دلبر گرل " نورا فتیحی نے لوگوں کا کیا یہ ٹیسٹ، وائرل ہوا ویڈیو: یہاں دیکھیں"

بالی ووڈ کی دلبر گرل یعنی نورا فتیحی نے 'دلبر' گانے میں اپنی اداؤں سے سبھی کو دیوانہ بنا دیا تھا۔ جس کے بعد سے ہی نورا بالی ووڈ کے آئٹم نمبر گانوں پر چھا سی گئی ہیں۔

  • Share this:
دلبر گرل
نورا فتیحی

بالی ووڈ کی معروف و مشہور ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی اپنے ڈانس کی وجہ سے ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔ اس بار نورا فتیحی کو ان کے ڈانس کی وجہ سے  نہیں بلکہ ہندی سے محبت کو لیکر تعریفیں مل رہی ہیں۔ نورا فتیحی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ نورا فتیحی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا جس میں وہ اپنے دوست کو ہندی بولنے پر مجبور کررہی ہیں۔ یہ ویڈیو ٹورنٹو میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔


اس ویڈیو میں  نورا فتیحی اپنے دوست سے کہتی ہے کہ وہ دکاندار سے ہندی میں سامان مانگے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے نورا نے لکھا ، 'میں نے اپنے دوست کو ٹورنٹو کے ٹم ہارٹنس ڈرائیو تھرو میں  ہندی بولنے کا چیلنج دیا۔ بالی ووڈ فلمیں دیکھ کر انہوں نے جو بھی ہندی سیکھی اسے دیکھ کر میں بہت زیادہ متاثر ہوئی، وہ بہت کیوٹ ہے  اور اس نے ایک دم  ٹھیک کیا نا؟ جو آرڈر لے رہے ہوں گے وہ یقینا اس کے 'دوسرا' پر مر مٹیں گے۔ آخری والی لڑکی بھی بہت پیاری (کیوٹ)  تھی۔ '





اس ویڈیو میں 'دلبر گرل' نورا فتیحی کا تفریحی (مستی بھرا)  انداز دیکھ کراب لوگ ان کی جم  کر  تعریف کر رہے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح  ان  کے مداح اس ویڈیو کو بہت پسند کررہے  ہیں۔ نورا فتیحی کا انداز بھی اس ویڈیو میں بہت ہی پیارا (کیوٹ)  ہے۔ ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں تو نورا فتیحی کا ڈانس نمبر 'ایک تو کم زندگانی' حال ہی میں ریلیز ہوا ہے جو یوٹیوب پر زبردست  ویوز  حاصل کر رہا ہے۔

بالی ووڈ کی دلبر گرل یعنی نورا فتیحی نے 'دلبر' گانے میں اپنی اداؤں سے سبھی کو دیوانہ بنا دیا تھا۔ جس کے بعد سے ہی نورا بالی ووڈ کے آئٹم نمبر گانوں پر چھا سی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نورا فتیحی سوشل میڈیا پر اکثر اپنے ہاٹ ڈانس ویڈیو کو شیئر کرتی رہتی ہیں۔
First published: Oct 31, 2019 08:44 AM IST