Super Dancer Chapter 4: شلپا شیٹی کی جگہ شو میں پہنچی اداکارہ کرشمہ کپور پھوٹ پھوٹ پر کر رو پڑیں، جانئے کیوں

کرشمہ کپور  (Karishma Kapoor)  سپر ڈانسر 4  (Super Dancer Chapter 4)  کی جج کے طور پر نظر آئیں گی ۔ اس شو کی جج شلپا شیٹی  (Shilpa Shetty)  تھیں ، لیکن راج کندرا معاملہ کے بعد انہوں نے فی الحال شو سے دوری اختیار کرلی ہے ۔

  • Share this:
    ممبئی : ٹی وی کے مشہور ڈانسنگ ریئلٹی شو سپر ڈانسر چیپٹر 4 میں ہفتہ کو شلپا شیٹی کی جگہ کرشمہ کپور نظر آئیں گی ۔ حال ہی میں سنگنگ ریئلٹی شو انڈین آئیڈل 12 میں بھی کرشمہ نظر آئی تھیں ۔ کرشمہ اسپیشل تھیم پر رکھے گئے اس ایپی سوڈ میں کنٹیسٹنٹ نے کرشمہ کی فلموں کے گانے گاکر اداکارہ کو امپریس کردیا تھا ۔ کرشمہ نے اس موقع پر اپنی فلموں کی شوٹنگ کے تجربات بھی شیئر کئے تھے اور جم کر مستی کی تھی ۔

    اب چونکہ شلپا شیٹی نے اپنے شوہر راج کندرا کے تنازع میں آنے کے بعد شو سے بریک لے لیا ہے ، تو میکرس نے کرشمہ کپور کو اپروچ کیا ۔ شو کے پرومو سامنے آئے ہیں ۔ ایک پرومو میں وہ ایک کنٹیسٹنٹ کے ساتھ فلم اناڑی کے گانے پھولوں سا چہرہ تیرا پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں ۔ اس ڈانس کے ساتھ کرشمہ کپور کی پوری زندگی کو یعنی بچپن سے لے کر اب تک کے سفر کو سلائیڈ شو کے ذریعہ دکھایا جائے گا ۔ اس کو دیکھ کر کرشمہ اپنے آنسو نہیں روک پائیں ۔ کرشمہ کہتی نظر آئیں گی کہ میں بہت جذباتی ہوگئی ہوں ، یہ میرے لئے کافی خاص ہے ۔ شکریہ ۔

    سپرڈانسر چیپٹر 4 کے تازہ ایپی سوڈ میں کرشمہ کپور اپنی فلموں سے وابستہ کئی قصے شیئر کرتی نظر آئیں گی ۔ کرشمہ کے ساتھ پہلے کی طرح ہی فلم ڈائریکٹر انوراگ باسو اور کوریوگرافر گیتا کپور جج کے کردار میں نظر آئیں گی ۔ بلیک اور گولڈن کلر کی ون پیس ڈریس میں کرشمہ ہمیشہ کی طرح کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔ وہ بچوں کے ساتھ تاک دھوم تاک دھوم گانے پر ڈانس کرتی نظر آئیں گی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: