ہندستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے مدنظر دونوں ممالک میں ایک۔دوسرے کے فنکاروں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ایسے میں گزرے دنوں پاکستان میں پرفارم کرکے واپس لوٹے میکا سنگھ کو زبردست مخالفت جھیلنی پڑی تھی۔ ان پر اے آئی سی ڈبلیو اے اور ایف ڈبلیو آئی سی ای نے پابندی لگا دی تھی۔ اس کے بعد جب میکا سنگھ نے معافی مانگی تب جاکر پابندی ہٹائی گئی۔
اس پورے معاملے کے بعد بگ باس فیم اور مشہور ومعروف اداکارہ شلپا شندے بری طرح بھڑک گئی ہیں۔ انہوں نے کچھ ایسا کہہ دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا ہے۔

شلپا شندے نے دیا کھلا چیلنج
مشہور ٹی وی شو 'بھابھی جی گھر پر ہیں' میں انگوری کا کردار نبھا کر پہچان بنانے والی اداکارہ اور بگ باس فیم شلپا شندے نے میکا سنگھ کو سپورٹ کیا ہے۔ اسپاٹ بوائے ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق شلپا کہتی ہیں "اگر میرا ملک مجھے ویز ا دیتا ہے اور ان کا ملک استقبال کرتا ہے تومیں ضرور پاکستان جاؤں گی۔ ایک فنکار ہونے کے ناطے میں پرفارم کروں گی۔ یہ میرا حق ہے، مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔ کسی فنکار پر آپ ایسے پابندی نہیں لگا سکتے۔ مجھے روزی روٹی کمانے کیلئے کسی ذریعے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں چاہوں تو سڑک پر اسٹیج لگا کر بھی پرفارم کر سکتی ہوں۔ میکا پاجی سے زبردستی معافی منگوائی ہے جو کافی غلط ہے'۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔