ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سدھارتھ شکلا نے میرے ساتھ کی غلط حرکت، اداکارہ نے کیا چونکانے والا انکشاف

اداکارہ شیتل کھنڈال نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'سدھارتھ شکلا نہ صرف مجھے غلط طریقے چھوتے تھے بلکہ اکثر بات چیت کے دوران بہت ہی بدتمیزی کرتے تھے۔

  • Share this:
سدھارتھ شکلا نے میرے ساتھ کی غلط حرکت، اداکارہ نے کیا چونکانے والا انکشاف
اداکارہ شیتل کھنڈال نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'سدھارتھ شکلا نہ صرف مجھے غلط طریقے چھوتے تھے بلکہ اکثر بات چیت کے دوران بہت ہی بدتمیزی کرتے تھے۔

ان دنوں ٹی وی کا سب سے متنازعہ ریئلٹی شو 'بگ باس13 واں سیزن زبردست سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔ اس شو پر دئے جانے والے ٹاسک اور شو کے کنٹیسٹنٹ ہر ایک بات اس سیزن کو چرچا میں بنائے ہوئے ہے۔ اس شو پر گھر سے باہر ہونے کا دور چل رہا ہے۔ جس کے چلتے حال ہی میں ابو ملک گھر سے باہر ہوئے ہیں۔ وہیں اب شو کے کنٹیسٹنٹ سدھارتھ شکلا زبردست سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔ سدھارتھ شکلا پر حال ہی میں ٹی وی اداکارہ شیتل کھنڈال نے کئی سنگین الزام لگائے ہیں۔ ان الزاموں کے بعد سدھارتھ شکلا کے فین صدمے میں ہیں۔

دراصل حال ہی میں آئی ڈبلیو ایم بز کو دئے انٹرویو میں شیتل کھنڈال نے سدھارتھ شکلا کو لیکر کئی انکشافات کئے ہیں۔ شیتل نے بات چیت کے دوران کہا کہ 'خود کو خواتین کی عزت کرنے والے شخص دکھانے والے سدھارتھ شکلا کے اصلی رنگ سے انڈسٹری میں کئی لوگ واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں بالیکا ودھو سیریل میں ان کے ساتھ کام کر رہی تھی تب میں خود سیکسسٹ برتاؤ کی شکار ہوئی۔ انہوں نے کئی لڑکیوں کے ساتھ ایسی کوشش کی۔ آپ جانتے ہیں کہ میں ایسا بول کر کیا کہنے کی کوشش کر رہی ہوں'۔

اداکارہ شیتل کھنڈال نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'سدھارتھ شکلا نہ صرف مجھے غلط طریقے چھوتے تھے بلکہ اکثر بات چیت کے دوران بہت ہی بدتمیزی کرتے تھے۔ میں اس سے کافی پریشان تھی لیکن انڈسٹری میں نئی ہونے کی وجہ سے میں ان کی شکایت نہیں کرپائی'۔ شیتل نے بتایا کہ میں نےپروڈکشن ہاؤس سے اس بارے میں بات کی لیکن مجھے یعنی میری بات کو سنجیدگی سے نہیں لیاگیا'۔

انہوں نے بتایا کہ 'جب سدھارتھ شکلا کو معلوم ہوا  کہ میں شکایت کرنے گئی تھی تو انہوں نے میرے ساتھ شوٹنگ کرنے سے انکار کر دیا اور اپنا غصہ نکالنا شروع کردیا تھا۔ مجھے شو سے جڑے لوگوں نے سمجھایا کہ سب بھول کر دوستی کرنے کی کوشش کرو تو میں نے یہ کوشش بھی کی لیکن وہ جلد ہی اپنے پرانے روپ یعنی کردار میں واپس آگیا۔ شیتل کے مطابق سدھارتھ بہت ہی مغرور انسان ہیں۔ وہ لوگوں کو اپنے خلاف جاتے برداشت نہیں کرپاتے ہیں۔ ایسا برتاؤ وہ بگ باس میں رشمی دیسائی کے ساتھ بھی کر رہے ہیں'۔

<br واضح رہے کہ شیتل کھنڈال ٹی وی شو بالیکا ودھو میں گہنا کا کردار ادا کر چکی ہیں۔ وہیں سدھارتھ کی بات کریں تو وہ اب رشمی دیسائی اور دیگر لوگو ں کے ساتھ لڑنے کی وجہ سے چرچا میں رہتے ہیں۔ انہوں نے سدھارتھ ڈے کو منھ توڑنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

First published: Oct 23, 2019 07:53 AM IST