ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بگ باس13: ثنا کے ماتھے پر سدھارتھ نے کیا کس، فینس نے دیا یہ نیا نام۔۔۔۔

بگ باس کے گھر میں سدھارتھ شکلا اور شہناز گل عرف ثنا ایک دوسرے کے کافی اچھے دوست بن چکے ہیں۔

  • Share this:
بگ باس13: ثنا کے ماتھے پر سدھارتھ نے کیا کس، فینس نے دیا یہ نیا نام۔۔۔۔
بگ باس کے گھر میں سدھارتھ شکلا اور شہناز گل عرف ثنا ایک دوسرے کے کافی اچھے دوست بن چکے ہیں۔

ممبئی: ٹی وی کا مشہور و تنازعہ سے بھرا شو بگ باس 13 مسلسل سرخیوں میں ہے۔ بگ باس کے گھر میں سدھارتھ شکلا اور شہناز گل عرف ثنا ایک دوسرے کے کافی اچھے دوست بن چکے ہیں۔ ثنا کی معصومیت کی وجہ سے سدھارتھ شکلا انہیں آسانی سے معاف کرپائے ہیں۔ ان دنوں تو دونوں ایک۔دوسرے کے ساتھ ہی سب سے زیادہ وقت گزارتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ہی شہناز نے سدھارتھ کے ساتھ ایسا کچھ کیا کہ فینس ابھی تک اس بات کو نہیں بھلا پارہے ہیں۔ حال ہی میں شہناز نے سدھارتھ کے ماتھے پر کس بھی کیا تھا اس دوران کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہوا تھا۔


وہیں 27 نومبر کے ایپی سوڈ  میں بگ باس کے گھر کے گارڈن میں سدھارتھ سے  باتیں کرتے ہوئے شہناز ان کے ساتھ تکیہ فائٹ کرنے لگی۔ سدھارتھ تیزی سے دوڑ کر شہناز کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں اور ثنا خود کو بچانے کیلئے گھر کے اندر بھاگنے لگتی ہیں۔ اس کے بعد سدھارتھ ثنا کو پکڑ لیتے ہیں۔ اس کے بعد شہناز ان سے معافی مانگتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ شہناز عرف ثنا سدھارتھ سے معافی مانگتے ہوئے کہتی ہیں کہ مجھے معاف کردو۔ میں آج سے تمہارے پاؤں دباؤں گی۔ تمہارا سر دکھاؤں گی اور تمہاری عزت بھی کروں گی۔


ثنا کی باتیں سن کر سدھارتھ مسکراتے ہیں اور انہیں سبھی کے سامنے کس بھی کرتے ہیں۔ کچن ایریا میں کھڑی رشمی دیسائی شہناز اور سدھارتھ کی نوک جھونک دیکھ کر کافی خوش ہوتی ہیں۔ بتادیں کہ فینس کو سدھارتھ اور شہناز گل کے درمیان کی بانڈنگ کافی پسند آتی ہے دونوں کو فینس نے سدناز کا نام دیا ہے۔


 
First published: Nov 28, 2019 11:13 AM IST