امیزون پرائم پر فور مور شاٹس پلیز سیزن 2 (Four More Shots Please Season 2) ریلیز ہوا ہے۔ سیزن 2 کو دیکھیں تو چار دوستوں کی اس کہانی میں زبردست بولڈنیس کا تڑکا لگایا گیا ہے۔ وہیں اس سے پہلے یعنی سیزن 1میں بھی ملند سومن (Milind Soman)اور اداکارہ سیانی گپتا (Sayani Gupta) کا ایک سیکس سین زبردست چرچا میں رہا تھا۔
فور مور شاٹس کے سیزن 1 (Four More Shots Please Season 1) میں 54سال کے ملند سومن گائینوکولاجسٹ (Gynecologist) کے کردار میں نظر آئے تھے۔ وہیں اس سیریزکی اہم کردار اداکرنے والی اداکاراؤں میں سے ایک 34 سالہ سیانی گپتا کو اپنے گائنوکولاجسٹ پر کرش تھا۔ سیانی گپتا، ملند سومنسے عمر میں 20 سال چھوٹی ہیں لیکن ان دونوں کے درمیان کمال کی کیمسٹری دیکھنے کو ملی تھی۔ فور مور شاٹس کے سیزن 1 (Four More Shots Please Season 1) میں ان دونوں کے درمیان کئی بولڈ انٹیمیٹ سین فلمائے گئے تھے جن میں ملند اپنی سپر فٹ باڈی فلانٹ کرتے ہوئے بھی نظر آئے تھے۔

گائینوکولاجسٹ کے (Gynecologist) کے کردار میں ملند سومن اور اداکارہ سیانی گپتا کے یہ انٹیمیٹ سین سوشل میڈیا پر بھی زبردست چرچا میں رہے تھے۔ اس کے علاوہ اداکارہ بانی اور لیزارے کے درمیان بھی بولڈ سین کی چرچائیں بھی کچھ کم نہیں رہی تھیں۔ وہیں اب اس سیریز کے دوسرے سیزن میں بھی کافی زبردست بولڈ اور انٹیمیٹ سین دیکھنے کو مل ہے ہیں۔

بات کریں سیریز کی کہانی کے بارے میں تو اس میں چار دوست ہیں جو مختلف حالات سے گزر رہے ہیں۔ ان چار خواتین کو محبت ، کیریئر اور دوستی میں اہم متبادل منتخب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ پہلی سیریز میں مماز گرل بنیں اداکارہ مانوی گنگارو اب دوسرے سیزن میں بولڈ ہوگئی ہیں۔ وہ گھر سے بھاگ کربیرون ملک میں اپنی نجی زندگی جین گئی ہیں اور اس کے پیچھے۔پیچھے ڈھونڈتے ہوئے تینوں دوست بھی پہنچ گئی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔