ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شادی شدہ پرینکا چوپڑا سے کپل شرما نے یوں کیا فلرٹ: وائرل ہوا ویڈیو

کپل شرما کے شوکے اگلے ایپیسوڈ میں پرینکا اپنے کو اسٹار فرحان اختر کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔ فرحان کے آنے سے پہلے پرینکااسٹیج پر کپل کے ساتھ باتیں کرتی نظرآرہی ہیں۔

  • Share this:
شادی شدہ پرینکا چوپڑا سے کپل شرما نے یوں کیا فلرٹ: وائرل ہوا ویڈیو
پرینکا چوپڑا اور کپل شرما

ممبئی: پرینکا چوپڑا جلد ہی کپل شرما کے شو میں اپنی فلم دا اسکائی از پنک کا پرموشن کیلئے پہنچنے والی ہیں۔ گزشتہ سال دسمبر میں پرینکا چوپڑا اور کپل شرما دونوں کی ہی شادی ہوئی تھی۔ شادی کے بعد پرینکا پہلی مرتبہ کپل کے شو میں نظر آنےوالی ہیں۔ ایسے میں یہ دونوں اپنی شادی سے جڑی باتوں کو لیکر خوب مستی کرتے نظر آنے والے ہیں۔ یہاں پرینکا چوپڑا کپل کو ان کی ماں اور بیوی سے جڑے کچھ ایسے سوال پوچھتی ہیں کہ جن کا جواب کپل بھی نہیں دے پاتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں اکثر دیپکا پاڈوکون کے پیچھے پڑے رہنے والے کپل یہاں پرینکا چوپڑا سے بھی شادی کرنے کی بات کرتے نظرآئے۔

کپل شرما کے شوکے اگلے ایپیسوڈ میں پرینکا اپنے کو اسٹار فرحان اختر کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔ فرحان کے آنے سے پہلے پرینکااسٹیج  پر کپل کے ساتھ باتیں کرتی نظرآرہی ہیں۔ اس شو کے نئے پرومو میں پرینکا کپل سے کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ وہ ان کی شادی میں نہیں آئے اس کا پرینکا کو بہت برا لگا۔ اس پر کپل کہتے ہیں، 'میں تو گھوڑی پر آنا چاہتا تھا'۔ وہیں پرینکا کپل سے سوال پوچھتے نظرآرہی ہیں، 'اگر ایک طرف سے تمہاری ماں آواز لگائیں اور دوسری طرف سے تمہاری گنی (کپل شرما کی بیوی ) تو تم کہاں پہلے جاؤگے؟' اس پر کپل کچھ کہتے اس سے پہلے آڈینس میں بیٹھی ماں کہتی ہیں پہلے تو بیوی کے پاس ہی جائے گا پھر میرے پاس آئے گا۔ یہ سنتے ہی سب زور زور سے ہنسنے لگتے ہیں۔ دیکھئے کپل اور پرینکا کی بات چیت کا مزیدار ویڈیو۔۔


First published: Oct 02, 2019 04:11 PM IST