ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

! شوٹنگ نہیں بلکہ اس بیماری کے چلتے سلمان خان چھوڑ رہے ہیں بگ باس13

دراصل سلمان خان "ٹریمینل نیوریلجیا" نام کی بیماری سے جوجھ رہے ہیں۔ اس بیماری کے چلتے زیادہ تناؤ لینے یا غصے میں آنے کے چلتے صحت پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔

  • Share this:
! شوٹنگ نہیں بلکہ اس بیماری کے چلتے سلمان خان چھوڑ رہے ہیں بگ باس13
سلمان خان : فائل فوٹو

ممبئی: بگ باس کے تقریبا 10 سیزن ہوسٹ کر چکے سلمان خان اب اس شو کا ایک اٹوٹ حصہ بن چکے ہیں۔ سلمان خان کے بغیر اس شو کے بارے میں سوچنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ حال ہی میں اس شو کے میکرس نے شو کے ایکسٹینشن کا اعلان کیا اور یہ شو ابھی 5 ہفتے اور آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ حالانکہ اب سلمان خان اس شو کے ہوسٹ بنے نہیں نظر آئیں گے۔ اب اس شو کا ہوسٹ کوئی اور ہی ہوگا۔

ابھی تک یہ اندازہ لگایا جارہا تھا کہ شو کے ایکسٹینشن اور سلمان خان کی تاریخ کے چلتے وہ یہ شو چھوڑ رہے ہیں لیکن اب اس خبر کے پیچھے کا کچھ اور ہی سچ سامنے آیا ہے۔ خبر ہے کہ سلمان خان یہ شو اپنی آنے والی فلم نہیں بلکہ اپنی صحت کے چکر میں چھوڑ رہے ہیں۔ ڈیکن کرانیکل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شو کی ہوسٹنگ کے دوران سلمان کافی اسٹریس لے رہے ہیں۔ ساتھ ہی ان کی فلموں کا بھی دور اس وقت چل رہا ہے۔ ایسے میں سلمان کی فیملی نہیں چاہتی کہ اس سے زیادہ تناؤ لیں۔


Arhaan Khan salman khan

دراصل سلمان خان "ٹریمینل نیوریلجیا" نام کی بیماری سے جوجھ رہے ہیں۔ اس بیماری کے چلتے زیادہ تناؤ لینے یا غصے میں آنے کے چلتے صحت پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔ اکثر ویکینڈ کے وار کے ایپیسوڈ میں سلمان خان کو غصہ ہوتے اور تناؤ میں آتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ پہ ایپی سوڈ میں ارحان خان کے جھوٹ سے سلمان خان اتنے ناراض ہوگئے کہ انہوں نے غصے میں اپنی جیکٹ پھینک دی۔

First published: Dec 11, 2019 09:20 AM IST