ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کمل ہاسن نے 16 سال کی اداکارہ کو کیا تھا زبردستی کس

  • Share this:
کمل ہاسن نے 16 سال کی اداکارہ کو کیا تھا زبردستی کس

حیدرآباد: ساؤتھ کی ویٹرن اداکارہ ریکھا نے گزشتہ سال ایک انٹرویو میں کافی سنسنی خیز انکشاف کیاتھا۔ انہوں نے انٹرویو 1986  میں بال چندر کی فلم 'پناگے منن' کا ذکر کیا ہے۔ اس میں تمل اداکارہ ریکھا اور کمل ہاسن تھے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ کمل ہاسن نے انہیں ایک سین میں بغیر بتائے کس کرلیا تھا۔ انہوں نے آگے کہا کہ کمل ہاسن اور بال چندر نے کس کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

دراصل فلم میں ایک سین ہے جہاں کمل ہاسن اور ریکھا کے کردار خودکشی کرنے جاتے ہیں۔ خودکشی کرنے کے سین کے پہلے کمل ہاسن ریکھا کو کس کرلیتے ہیں۔ کس کے بارے میں ریکھا کو کچھ بھی نہیں پتہ تھا اور نہ ہی یہ کس اسکرپٹ میں تھا۔ بعد میں فلم کے ڈائریکٹر نت ریکھا سے جاکر کہا کہ اس میں کچھ بھی فحش نہیں ہے، ہمیں بس دونوں کرداروں کے درمیان جذبات اور پیار دکھانا ہے"۔ ریکھا اس فلم کی شوٹنگ کے وقت صرف 16 سال کی تھیں اور 10 ویں کلاس کا امتحان دیکر آئی تھیں۔ انہیں اس بات کا بہت ڈر تھا کہ ان کے والد یہ سین دیکھ کر کافی ناراض ہوں گے۔ ریکھا نے آگے کہا کہ اس واقعے کی وجہ سے وہ کافی دنوں پریشان اور ڈری ہوئی رہی تھیں۔


First published: Feb 26, 2020 12:12 PM IST