ٹی وی کے کئی فنکار ایسے ہیں جن کا اپنے کرئیر کو لے کر اگلا مرحلہ بالی ووڈ ہوتا ہے۔ لیکن کچھ ہی فنکار بالی ووڈ میں اپنا دبدبہ قائم کرپاتے ہیں۔ مونی رائے سے لے کر عرفان خان جیسے نام اس فہرست میں شامل ہیں۔ حالانکہ ٹی وی کی مشہور اداکارہ ایریکا فرنانڈیز کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کافی امتیازی سلوک ہوتا ہے۔ حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں ایریکا نے بالی ووڈ پر تنقید کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے۔
ٹی وی کے لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے امتیازی سلوک: ایریکا فرنانڈیز
رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں امتیازی سلوک کے حوالے سے انہوں نے کہا- 'بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے آپ کو ایک بڑی کمیونٹی کا حصہ بننا ہوگا۔ یا یہ ضروری ہے کہ آپ کسی ستارے کو جانتے ہوں اور ان کا ربط آپ سے زیادہ مضبوط ہو۔ بالی ووڈ میں اکثر لوگ ٹی وی کے لوگوں کو مختلف نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں۔ ایسے میں ٹی وی والوں کے ساتھ ہمیشہ امتیازی سلوک ہوتا رہا ہے۔
اداکارہ نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ انہیں بھی بالی ووڈ میں گروپ ازم کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایسے ٹی وی کے کئی فنکار ہیں جن کا اس معاملے میں ایک ہی موقف ہے۔ بتادیں کہ، ایریکا فرنانڈیز ٹی وی کی دنیا کا مشہور چہرہ ہیں۔
کئی مقبول شوز میں اداکارہ نظر آچکی ہیں۔ ایکتا کپور کا شو کسوٹی زندگی کی میں ایریکا اہم کردار میں تھیں۔ وہیں ٹی وی شو کچھ رنگ پیار کے ایسے بھی میں وہ فینس کی چہیتی تھیں۔ اب جلد ہی اداکارہ ایک شارٹ فلم میں نظر آنے والی ہیں۔ اداکارہ ان دنوں اپنی آنےو الی ’دی ہنٹنگ‘ نام کی شارٹ فلم کے پروموشن میں مصروف ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔