اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ’ہر چیز کی ایکسپائری ڈیٹ ہوتی ہے‘-جب وویک اوبیرائے کے لیے سلمان خان نے کہی تھی یہ بات

    ’ہر چیز کی ایکسپائری ڈیٹ ہوتی ہے‘-جب وویک اوبیرائے کے لیے سلمان خان نے کہی تھی یہ بات

    ’ہر چیز کی ایکسپائری ڈیٹ ہوتی ہے‘-جب وویک اوبیرائے کے لیے سلمان خان نے کہی تھی یہ بات

    سلمان اپنی بات جاری رکھتے ہوئے آگے کہتے ہیں، ’انہوں نے کافی فلم میرے دوست یار کے ساتھ بھی کی ہے۔ میں نے کبھی یہ بھی نہیں کہا ہے کہ مت لو۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      سلمان خان اور وویک اوبیرائے کے درمیان سالوں پہلے ہوا تنازعہ کسی سے چھپا نہیں ہے۔ وویک اور سلمان کے درمیان ایشوریہ رائے کو لے کر خوب جھگڑا ہوا تھا۔ ان دونوں ایشوریہ وویک کو ڈیٹ کررہی تھیں۔ سلمان کو یہ بات پسند نہیں آئی اور انہوں نے وویک کو ایک رات کال کر کے جم کر کھری کھوٹی سنائی۔ کچھ سال پہلے جب سلمان خان رجت شرما کے شو آپ کی عدالت پر پہنچے تھے، تب انہوں نے وویک کو لے کر کچھ باتیں کہی تھیں۔

      ’ہر چیز کی ہوتی ہے ایکسپائری ڈیٹ‘

      سلمان کے ساتھ بات چیت میں رجت شرما کہتے ہیں کہ انہوں نے ابھیشک بچن کو گلے لگایا، شاہ رخ خان کو گلے لگایا لیکن وویک اوبیرائے کو گلے نہیں لگایا۔ اس پر سلمان خان کہتے ہیں، ’سر ہر ایک چیز کی ایکسپائری ڈیٹ ہوتی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اینگر اور باقی چیزوں کے لیے بھی ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے۔ یہ نہیں کہوں گا کہ میں کبھی ان کو (وویک اوبیرائے) کے پاس جا کر ان سے ہاتھ ملاوں گا یا ان سے کبھی بات کروں گا۔ وہ کرنا بھی چاہیں گے تو میں دور ہی ہٹ جاوں گا، لیکن میرا ان سے کوئی پرابلم نہیں ہے۔‘

      سلمان اپنی بات جاری رکھتے ہوئے آگے کہتے ہیں، ’انہوں نے کافی فلم میرے دوست یار کے ساتھ بھی کی ہے۔ میں نے کبھی یہ بھی نہیں کہا ہے کہ مت لو۔ مجھے یہ کبھی پرابلم نہیں تھی۔ بات بس اتنی ہے کہ اگر میں کسی سے ملنے یا پھر ہاتھ ملانے سے کنفرٹیبل نہیں ہوں تو میں بس آگے بڑھ جاتا ہوں۔‘ اس کے بعد ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے آپ سے پبلک میں ہاتھ جوڑ کر معافی بھی مانگی تھی۔ جس پر سلمان نے کہا، مجھے یہ سب تھوڑا عجیب لگتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      بتادیں کہ جب وویک کا ایشوریہ سے بریک اپ ہوگیا تھا، تب انہوں نے ایک ایوارڈ فنکشن میں سلمان سے سب کے سامنے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی تھی۔ حالانکہ سلمان نے اس کے بعد بھی انہیں معاف نہیں کیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: