உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Exclusive: پاکستان نے ایل او سی کے پاس شفٹ کئے سبھی دہشت گردانہ کیمپ، بڑی دراندازی کی تیاری

    Exclusive: پاکستان نے ایل او سی کے پاس شفٹ کئے سبھی دہشت گردانہ کیمپ، بڑی دراندازی کی تیاری ۔  Representational pic/AFP

    Exclusive: پاکستان نے ایل او سی کے پاس شفٹ کئے سبھی دہشت گردانہ کیمپ، بڑی دراندازی کی تیاری ۔ Representational pic/AFP

    Pakistan Moves All Terror Camps Closer to LoC : پاکستان نے اپنے سبھی دہشت گرد گیمپوں اور لانچ پیڈس کو ایل او سی کے پاس منتقل کردیا ہے ۔ ان جگہوں کو اس طرح منتخب کیا گیا ہے کہ ہر لانچ پیڈ اور دہشت گردانہ کیمپ سرحد سے چند کلومیٹر کی دوری پر ہوں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiaislamabadislamabadislamabad
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان نے اپنے سبھی دہشت گرد گیمپوں اور لانچ پیڈس کو ایل او سی کے پاس منتقل کردیا ہے ۔ ان جگہوں کو اس طرح منتخب کیا گیا ہے کہ ہر لانچ پیڈ اور دہشت گردانہ کیمپ سرحد سے چند کلومیٹر کی دوری پر ہوں ۔ خفیہ ایجنسیوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دراندازی کو بڑھانے کیلئے ایسا کیا ہے ۔ یہ دہشت گردانہ کیمپ لشکر طیبہ ، جیش محمد اور حزب المجاہدین جیسے جہادی گروپوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ جب ہم نقشہ دیکھتے ہیں تو ہم پاتے ہیں کہ ان کے پاس کئی انٹری راستے ہیں ۔ یہ کئی انٹری راستے کسی بھی گولہ باری سے بچنے اور ہندوستانی سیکورٹی فورسیز کو مصروف رکھنے کیلئے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : اسد الدین اویسی کی اپیل، جمعہ کے دن پرامن طریقہ سے ادا کریں نماز


      CNN-News18 کو ملی جانکاری کے مطابق پاکستان کے سبھی لانچ پیڈ دہشت گردوں سے بھرے ہوئے ہیں ۔ ان دہشت گردی کے کیمپوں اور لانچ پیڈ کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی آپریٹ کررہی ہے ۔ یہ دہشت گرد ہندوستان میں دراندازی کی کوشش کررہے ہیں ۔ آئی ایس آئی نے ڈرون کے ذریعہ تقریبا تین سو چھوٹے ہتھیار ہندوستان بھیجے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کشمیر سے متعلق میٹنگ میں امت شاہ کی ہدایت، کہا: UAPA کے تحت درج کیسوں کی جانچ تیز ہو


      ذرائع نے بتایا کہ یہ ہتھیار ہائیبرڈ کلنگ کیلئے سری نگر اور اس کے آس پاس پہنچا دئے گئے ہیں ۔ ایک اندازہ ہے کہ دہشست گرد تنظیم لشکر اور جیش کے تقریبا پچاس غیر ملکی دہشت گرد پہلے سے ہی سرینگر میں اہم شہر میں ہیں ۔ ذرائع نے کہا کہ ان دہشت گردوں کو آرام سے رکھا گیا ہے اور جب بھی انہیں موقع ملے گا، وہ کارروائی کریں گے ۔ بتادیں کہ سی این این ۔ نیوز 18 نے حال ہی میں بتایا تھا کہ پاکستان کے ذریعہ جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بڑھانے کا امکان ہے ، کیونکہ دہشت گرد تنظیم ، فوج پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا دباو بنا رہے ہیں ۔

      ذرائع نے کہا کہ بڑی تعداد میں تربیت یافتہ کیڈر پیشاور، بہاولپور اور مظفرآباد میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ذریعہ مجبور کئے جانے کے بعد کیڈر نگرہاراور افغانستان کے دیگر سرحدی علاقوں سے واپس آگیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: