اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ’فاڑو-اے لو اسٹوری‘ نے مجھے بہت کچھ سکھایا، جانیے سیامی کھیر نے ایسا کیوں کہا؟

    ’فاڑو-اے لو اسٹوری‘ نے مجھے بہت کچھ سکھایا، جانیے سیامی کھیر نے ایسا کیوں کہا؟

    ’فاڑو-اے لو اسٹوری‘ نے مجھے بہت کچھ سکھایا، جانیے سیامی کھیر نے ایسا کیوں کہا؟

    اس سیریز میں اداکارہ سیامی کھیر ایک مراٹھی لڑکی منجیری کا رول نبھا رہی ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے اپنی مہاراشٹرین جڑوں کی جانب واپس رُخ کیا ہے۔ اس کو لے کر اداکارہ نے اپنا تجربہ شیئر کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      کمال کی اداکارہ اور ریسر سیامی کھیر کی سونی-لیو پر جلد آرہی ایک دلچسپ محبت بھری کہانی ’فاڑو-اے لو اسٹوری‘ ان دنوں سرخیوں میں ہے۔ جلد ہی اسٹریم ہونے والی اس سیریز میں اداکارہ سیامی کھیر ایک مراٹھی لڑکی منجیری کا رول نبھا رہی ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے اپنی مہاراشٹرین جڑوں کی جانب واپس رُخ کیا ہے۔ اس کو لے کر اداکارہ نے اپنا تجربہ شیئر کیا ہے۔ اداکارہ سیامی مشہور اداکارہ اوشا کرن کی پوتی ہیں، جو ایک مراٹھی خاندان سے ہیں۔

      کردار میں اپنا مزہ جوڑنا رہا آسان
      فاڑو۔ اے لو اسٹوری کو اشونی ایئر نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ مووی ماڈرن زندگی کے چیلنجوں اور الجھنوں کے بارے میں ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ سیامی نے کہا، مجھے یاد ہے کہ اشونی میم (اشونی ایئر تیواری، ڈائریکٹر) نے میری آڈیشن دیکھی تھی، اداکارہ سیامی نے کہا کہ ہماری پہلی ملاقات زوم پر ہوئی تھی جب میں اپنے کھیت میں بیٹھی تھی۔ فاڑو۔ اے لو اسٹوری فلم کے ڈائریکٹر اشوانی نے کہا کہ یہ حقیقت میں منجری کون ہے، میں اسے آپ میں دیکھتی ہوں۔ سیامی نے کہا، فاڑو میں میرا کیریکٹر وہ ہے جو قدرت کی گود میں پرورش پاتی ہے، ہر چیز میں نظم کی طرح ہے، یہ حقیقی زندگی میں ، میں جو ہوں، اس کے بہت قریب ہے۔ میں ایک مہاراشٹرین کے کردار میں ہوں کیونکہ مراٹھی میری مادری زبان ہے، اس لیے کردار میں اپنا مزہ جوڑنا اتنا مشکل نہیں تھا۔‘

      یہ بھی پڑھیں:
      ایشا گپتا کو ایسے ہی نہیں ملا گلیمرس اداکارہ کا ٹیگ، قاتلانہ اداوں کا چلاتی ہیں خوب جادو

      یہ بھی پڑھیں:
      ’میرا دل یہ پکارے آجا۔۔۔‘ کے بعد پاکستانی لڑکی عائشہ کا دوسرا ویڈیو بھی ہوا وائرل

      سیامی کھیر نے کہا’فاڑو‘ نے مجھے بہت کچھ سکھایا
      اداکارہ نے انہیں اس طرح کے کردار نبھانے کا موقع دینے کے لیے ڈائریکٹر کے تئیں اظہار تشکر کیا ہے جسے وہ اپنے فیوریٹ میں سے ایک مانتی ہیں۔ اداکارہ سیامی نے کہا، میں حقیقت میں اشونی میم کی شکرگزار ہوں کیونکہ انہوں نے شروعات سے ہی مجھ پر یقین کیا اور میرا سپورٹ کیا۔ مجھے خوشی ہے کہ مجھے پاویل کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ ان کے ساتھ کام کرنے سے میری زندگی آسان ہوگئی۔ کیونکہ وہ ایک ایسے ساتھی فنکار ہیں جو لوگوں کو دینا جانتے ہیں۔ فاڑو، نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے۔ یہ ابھی تک کی میرے سب سے خاص پروجیکٹس میں سے ایک ہے۔‘ بتادیں کہ یہ ویب سیریز 9 دسمبر کو سونی لیو پر اسٹریم ہوگی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: