உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Fabulous Lives Of Bollywood Wives:’فیبولس لائف آف بالی ووڈ وائفس‘سیزن2 اس تاریخ کو ہوگی ریلیز، جانیے کب اورکہاں دیکھ سکتے ہیں

    Fabulous Lives Of Bollywood Wives کے سیزن 2 کی تاریخ کا ہوا اعلان۔

    Fabulous Lives Of Bollywood Wives کے سیزن 2 کی تاریخ کا ہوا اعلان۔

    Fabulous Lives Of Bollywood Wives Season 2 Release Date: بالی ووڈ وائفس کی فیبولس لائف کا پہلا سیزن سال 2020 میں آیا تھا، جس میں نیلم کوٹھاری، مہیپ کپور، بھاونا پانڈے اور سیما سجدیہہ نظر آئے تھے۔

    • Share this:
      Fabulous Lives Of Bollywood Wives Season 2 Release Date: پردے پر فلمی ستاروں کی زندگی بہت شاندار ہوتی ہے لیکن کیا ان کی ذاتی زندگی بھی ایسی ہی ہے؟ اگر آپ بھی یہ جاننا چاہتے ہیں تو ایک بار پھر 'فیبولس لائف آف بالی ووڈ وائفس' آپ کے لیے واپس آرہی ہے۔ دراصل اس شو کے دوسرے سیزن کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Karan Johar (@karanjohar)





      سال 2020 میں آیا تھا پہلا سیزن
      بالی ووڈ وائفس کی فیبولس لائف کا پہلا سیزن سال 2020 میں آیا تھا، جس میں نیلم کوٹھاری(Neelam Kothari)، مہیپ کپور (Maheep Kapoor)، بھاونا پانڈے (Bhavana Pandey)اور سیما سجدیہہ نظر آئے تھے۔ اس شو میں دکھایا گیا کہ بالی ووڈ اداکاروں کی بیویوں کی زندگی کیسی ہوتی ہے؟ وہ اپنے کیریئر اور خاندان کی دیکھ بھال کیسے کرتی ہے؟ وہ کس قسم کا طرز زندگی گزارتی ہیں؟ مجموعی طور پر، اس شو میں ستاروں کی 'کیمرہ کے پیچھے زندگی ' کے بارے میں بات کی گئی ہے۔ کرن جوہر کے پروڈیوس کردہ اس شو کے پہلے سیزن کو کافی پسند کیا گیا تھا جس کے بعد اب دوسرے سیزن کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔




      یہ بھی پڑھیں:

      راکیش باپٹ کے فینس پر بھڑکی سابقہ اہلیہ Ridhi Dogra،کہا- بھگوان آپ کا بھلا کرے

      یہ بھی پڑھیں:
      Ranveer Singh Row:نہیں تھم رہا رنویر سنگھ کے فوٹوشوٹ پر ہنگامہ، اب کولکاتہHCمیں PILدائر

      کب ریلیز ہورہا ہے سیزن 2
      'فیبولس لائف آف بالی ووڈ وائفس‘کا سیزن 2' پہلے سیزن کی طرح نیٹ فلکس پر دیکھا جا سکتا ہے۔ بتادیں کہ یہ سیزن 2 ستمبر سے شروع ہونے جا رہا ہے جس کی اطلاع کرن جوہر نے انسٹاگرام پر شو کا پوسٹر شیئر کرکے دی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: