உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کی خوبصورتی پر فدا ہوئے مداح، وائرل ہوئیں تصاویر

    بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کی خوبصورتی پر فدا ہوئے مداح

    بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کی خوبصورتی پر فدا ہوئے مداح

    بالی ووڈ اداکار عامر خان کی لاڈلی سارہ علی خان (Sara Ali Khan) نے انسٹا گرام پر (Sara Ali Khan Instagram) اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ بکنی (Sara Ali Khan Bikini) پہنے نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ کی ادائیں مداحوں کے دلوں میں ہلچل پیدا کر رہی ہیں۔ وہ جلد ہی فلم ’اترنگی رے (Atrangi Re)‘ میں نظر آنے والی ہیں، جس میں اکشے کمار (Akshay Kumar) کے علاوہ دھنش لیڈ رول میں ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان (Sara Ali Khan) نے بالی ووڈ میں بے حد کم وقت میں اپنی خاص پہچان بنائی ہے۔ انہوں نے جو حاصل کیا ہے، وہ ہر ایک نئی اداکارہ کا خواب ہوتا ہے۔ اداکارہ نے اپنے چارم اور اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں خاص جگہ بنائی ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں اور مداح کے ساتھ اپنی ایک سے بڑھ کر ایک تصاویر اور فوٹیج (Sara Ali Khan Photos) شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اب انہوں نے بکنی میں اپنی کچھ تصاویر شیئر کرکے مداحون کے دلوں میں ہلچل پیدا کردی ہے۔

      سارہ علی خان (Sara Ali Khan Instagram) نے یہ تصاویر انسٹا گرام پر ایک دن پہلے پوسٹ کی ہیں۔ تصاویر شیئر کرتے ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہیں۔ اب تک ان تصاویر پر تقریباً 10 لاکھ کے قریب لائکس آگئے ہیں۔ مداحوں کے ساتھ ساتھ سیلبس تصاویر پر جم کر کمنٹ کر رہے ہیں۔ اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ ایک کیپشن دیا ہے۔ وہ کیپشن میں لکھتی ہیں، ’آنکھیں وہ بیان کردیتی ہیں، جو آپ کے ہونٹ کہنے سے ڈرتے ہیں۔ اگر آپ کچھ چھپانا چاہتے ہیں، تو بہتر ہوگا کہ آپ کہیں اور دیکھیں‘۔

      (فوٹو کریڈٹ: Instagram/saraalikhan95)


      (فوٹو کریڈٹ: Instagram/saraalikhan95)


      (فوٹو کریڈٹ: Instagram/saraalikhan95)


      تصاوہر میں سارہ علی خان بکنی کے اوپر پرنٹ والی ڈریس پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ الجھے اور لہراتے بالوں اور کم میک اپ میں بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ واضح رہے کہ انہوں نے فلم ’کیدار ناتھ‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ وہ آخری بار فلم ’کلی نمبر 1‘ میں ورون دھون کے اپوزٹ نظر آئی تھیں۔ وہ جلد ہی فلم ’اترنگی رے‘ میں نظر آنے والی ہیں، جس میں اکشے کمار کے علاوہ دھنش لیڈ رول میں ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: