42 Years Of Qurbani:اگر نہیں چلتی فلم’قربانی‘تو سڑک پر آجاتے فیروز خان، بیٹے فردین خان نے کیا انکشاف
فلم قربانی کے 42 سال مکمل ہونے پر فردین خان نے کیا بڑا انکشاف۔
42 Years Of Qurbani: فردین خان نے لکھا-’قربانی کو ریلیز ہوئے 42 سال ہوگئے ہیں۔ اس فلم کو لے کر پاپا کہتے تھے کہ بیٹا، میں نے اس فلم کو بنانے کے لئے اپنی آخری شرٹ کو بھی داؤ پر لگادیا تھا۔ اگر یہ کام نہیں کرتی تو ہم سڑک پر ہوتے۔‘
42 Years Of Qurbani: فیروز خان بالی ووڈ کے ایک جانے مانے فنکار رہے ہیں، جنہوں نے نہ صرف اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو ناظرین تک پہنچایا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کئی بہترین اور ہٹ فلموں کو پروڈیوس کیا اور ان کی ہدایت کاری بھی کی۔ فیروز خان کی ایسی ہی ایک فلم ہے 'قربانی' جسے ریلیز ہوئے 42 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ فیروز خان کی یہ فلم 20 جون 1980 کو ریلیز ہوئی تھی جسے انہوں نے پروڈیوس اور ڈائریکٹ کیا تھا۔ ریلیز ہونے کے بعد یہ فلم ہٹ ثابت ہوئی، ساتھ ہی اس فلم نے اسی سال سب سے زیادہ کمائی کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا تھا۔ حالانکہ فیروز خان جب یہ فلم بنا رہے تھے تو وہ اس کو لے کر بہت ڈرے ہوئے تھے کیونکہ انہوں نے اس کے لیے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا تھا۔ اس بات کا انکشاف حال ہی میں ان کے بیٹے فردین خان نے کیا ہے۔
کیا کہا فردین خان نے؟
فلم ’قربانی‘ کے 42 ویں سال پر فردین خان نے ٹوئٹر کے ذریعے انکشاف کیا کہ اس فلم کو بناتے وقت فیروز خان کافی ڈرے ہوئے تھے۔
42 years since the release of #Qurbani. In FK’s own words, “Son, I had gambled my last shirt making this film. If it hadn’t worked we would’ve been on the street’s”. People 2day aren’t aware of what it took to make a film back then. Literally blood,sweat and tears https://t.co/UVx16rEgCQ
فردین خان نے لکھا-’قربانی کو ریلیز ہوئے 42 سال ہوگئے ہیں۔ اس فلم کو لے کر پاپا کہتے تھے کہ بیٹا، میں نے اس فلم کو بنانے کے لئے اپنی آخری شرٹ کو بھی داؤ پر لگادیا تھا۔ اگر یہ کام نہیں کرتی تو ہم سڑک پر ہوتے۔‘
آگے فردین نے لکھا-’آج کے لوگوں کو اس بات کی جانکاری نہیں ہے کہ اس وقت ایک فلم بنانے میں کیا لگتا تھا۔ سچ مچ خون، پسینہ اور آنسو۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔