உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Farhan-Shibani Wedding Date: فینس کا انتظار ہوگا ختم، فرحان-شیبانی اس دن کریں گے شادی کی تاریخ کا اعلان

    فرحان اختر اور شیبانی دانڈیکر جلد کریںگے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان۔

    فرحان اختر اور شیبانی دانڈیکر جلد کریںگے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان۔

    جب سے خبر آئی ہے کہ فرحان اختر کے سر سہرا مارچ میں سجنے والا ہے تب سے ہر جگہ اُن کی شادی کی ہر اپ ڈیٹ کے لئے اُن کے فینس بے قرار ہورہے ہیں کہ آخر مارچ میں کس دن فرحان شیبیانی کو اپنی دلہن بنائیں گے؟

    • Share this:
      ممبئی: 2022 شروع ہوا نہیں کہ بالی ووڈ کے کپل فرحان اختر (Farhan Akhtar) اور اُن کی گرل فرینڈ شیبانی دانڈیکر (Shibani Dandekar) کی مارچ میں ہونے جارہی شادی ان دنوں بی ٹاون کے ہاٹ ٹاپک میں سے ایک بنی ہوئی ہے۔ حالانکہ شادی کی تاریخ کو لے کر کافی سسپنس بنا ہوا تھا کہ آخر کس دن یہ کپل شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا لیکن اب خبر آرہی ہے کہ شادی کی تاریخ کا اعلان جلد ہونے والا ہے او راسے خود یہ کپل اپنے فینس کے ساتھ شیئر کرنے والا ہے۔

      خاص دن ہوگا شادی کی ڈیٹ کا خلاصہ (Wedding Date)
      جب سے خبر آئی ہے کہ فرحان اختر کے سر سہرا مارچ میں سجنے والا ہے تب سے ہر جگہ اُن کی شادی کی ہر اپ ڈیٹ کے لئے اُن کے فینس بے قرار ہورہے ہیں کہ آخر مارچ میں کس دن فرحان شیبیانی کو اپنی دلہن بنائیں گے؟

      ایسے میں اُن کے فینس اور میڈیا کا انتطار ختم ہونے والا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ کپل دو دن بعد اپنی شادی کی ڈیٹ کا اعلان کرنے والا ہے۔ دراصل، 9 جنوری کو ایکٹر اور ڈائریکٹر فرحان اختر کی سالگرہ ہے۔ ایسے میں کہا جارہا ہے کہ دونوں اس خاص موقع پر اپنی شادی کا آفیشیل اعلان کرسکتے ہیں۔

      تو ایسے میں خبر کے مطابق اگر یہ جوڑا اپنی شادی کا اعلان کرتا ہے تو واقعی اُن کے فینس کے لئے نیوز کافی خوش کرنے والی ہوگی۔ وہیں دیکھنا یہ دلچسپ ہوگا کہ فرحان اور شبیانی نے ایک دوسرے کو زندگی کا ہمسفر بنانے کے لئے کس تاریخ کو منتخب کیا ہے۔

      3 سال سے ہے ریلیشن میں
      شیبانی اور فرحان 3 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں سے دونوں لیو ان میں رہ رہے ہیں۔ اس کپل کو ساتھ میں کوالیٹی ٹائم گزارتے دیکھا جاتا ہے۔ دونوں کا پیار عام ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی دونوں ایک دوسرے کو لے کر اپنا پیار ظاہر کرنے میں نہیں ہچکچاتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: