ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

 سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد پھیل رہی اس بات پر فرحان اختر کو آیا غصہ

بالی ووڈ اداکار فرحان اختر (Farhan Akhtar) نے سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت پر بات کی ہے۔ انہوں نے سشانت سنگھ کی موت کو انڈسٹری کا سب سے بڑا نقصان بتایا ہے۔

  • Share this:
 سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد پھیل رہی اس بات پر فرحان اختر کو آیا غصہ
 سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد پھیل رہی اس بات پر فرحان اختر کو آیا غصہ

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی خبر نے مداحوں، اہل خانہ اور قریبی لوگوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ انڈسٹری کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ گزشتہ کافی دنوں سے سوشل میڈیا پر چاروں طرف بالی ووڈ میں نیپوٹزم (اقربا پروری) کو لے کر بحث ہو رہی ہے۔ وہیں اس بحث کے دوران انڈسٹری سے منسلک کئی شخصیات ٹرولرس کے نشانے پر آگئے ہیں۔ کئی لوگوں نے جواب دیا تو کئی لوگوں نے سوشل میڈیا چھوڑنا ہی ٹھیک سمجھا۔ وہیں اب اس معاملے میں اداکار فرحان اختر (Farhan Akhtar) نے بھی بات کی ہے۔ انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو انڈسٹری کا سب سے بڑا نقصان بتایا ہے۔


سوشل میڈیا پر ہر کوئی بس اس سوال کا جواب تلاش کر رہا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی بیش قیمتی زندگی ختم کرنے کا قدم آخر کیوں اٹھایا۔ یہی وجہ ہے کہ نیپوٹزم (اقربا پروری) اور آوٹ سائیڈرس کے ساتھ بھید بھاو کی بحث تیز ہوگئی ہے۔ فرحان اختر نے حال ہی میں انڈیا ٹوڈے کو دیئے ایک انٹرویو میں سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی وجوہات پر لوگوں کے الگ الگ ’تھیوری’ پر بھی ناراضگی کا بھی اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کے اہل خانہ کو صدمے سے ابھرنے کے لئے پورا وقت بھی نہیں مل پایا۔


 سوشل میڈیا پر ہر کوئی بس اس سوال کا جواب تلاش کر رہا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی بیش قیمتی زندگی ختم کرنے کا قدم آخر کیوں اٹھایا۔

سوشل میڈیا پر ہر کوئی بس اس سوال کا جواب تلاش کر رہا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی بیش قیمتی زندگی ختم کرنے کا قدم آخر کیوں اٹھایا۔


فرحان اختر نے کہا، ’یہ دیکھ کر برا لگتا ہے کہ ان کے اہل خانہ کو سانس لینے کا وقت نہیں ملا۔ انہوں نے ایسا کیوں کیا اس پر کئی تھیوری بنائی جا رہی ہیں۔ یہ ان باتوں کا وقت نہیں ہے۔ کچھ وقت گزرنے دو۔ اکسائے جانے سے لے کر قتل اور حیران کردینے والی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ اچانک سبھی جان گئے ہیں کہ وہ کیا سوچ رہا تھا، اس کا سفر کیسا تھا، اس کے بارے میں سب کچھ یہ کسی سرکس سے کم نہیں ہے۔

فرحان اختر کا کہنا ہے، ’سبھی کو اہل خانہ کے ساتھ غم میں شامل ہونا چاہئے، انسانیت رکھنی چاہئے، لیکن آج کل لگ رہا ہے جیسے یا تو کسی کے ہاتھ میں تلوار ہے یا تو کسی کے ہاتھ میں ڈھال ہے۔ یہ بہت خراب ہے۔ ہمیں اسے اس کے ٹیلنٹ اور شاندار کام کے لئے یاد کرنا چاہئے، اس بات پر دکھ ظاہر کرنا چاہئے کہ اتنے بہترین انسان کو ہم نے کھو دیا’۔

 

 
First published: Jun 28, 2020 10:56 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading