ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اداکارہ کنگنا رناوت کو ایک اور جھٹکا ، فیشن ڈیزائنر آنند بھوشن اور رمزم دادو نے توڑا قرار

بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد کنگنا رناوت (Kangana Ranaut) کا مسلسل متنازع بیان بازی کرنا انہیں مہنگا پڑنے لگا ہے ۔ ٹویٹر نے قانون کی خلاف کرنے پر ان کے اکاونٹ کو معطل کردیا اور اب فیشن ڈیزائنر آنند بھوشن اور رمزم دادو نے کنگنا کو اپنے پروجیکٹس سے ہٹانے کا اعلان کردیا ہے ۔

  • Share this:
اداکارہ کنگنا رناوت کو ایک اور جھٹکا ، فیشن ڈیزائنر آنند بھوشن اور رمزم دادو نے توڑا قرار
اداکارہ کنگنا رناوت کو ایک اور جھٹکا ، فیشن ڈیزائنر آنند بھوشن اور رمزم دادو نے توڑا قرار ۔ (photo: Network 18)

ممبئی : بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد کنگنا رناوت کا مسلسل متنازع بیان بازی کرنا انہیں مہنگا پڑنے لگا ہے ۔ مغربی بنگال میں تشدد کو لے کر کنگنا نے ٹویٹ کیا تو ٹویٹر نے قانون کی خلاف کرنے پر ان کے اکاونٹ کو معطل کردیا ۔ اس کے بعد کنگنا نے انسٹاگرام اکاونٹ پر صدر راج لگانے کی اپیل کی ۔ اب فیشن ڈیزائنر آنند بھوشن اور رمزم دادو نے کنگنا کو اپنے پروجیکٹس سے ہٹانے کا اعلان کردیا ہے ۔


مشہور فیشن ڈیزائنر آنند بھوشن اور رمزم دادو دونوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ کنگنا رناوت کے ساتھ آگے کے سبھی پروجیکٹس رد کئے جاتے ہیں ۔ رمزم دادو نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا ہے کہ کنگنا کے ساتھ ان کے کولابریشن کی جو بھی تصاویر ہیں ، انہیں بھی سوشل میڈیا سے ہٹا رہے ہیں ۔ رمزم نے کنگنا کے ساتھ تصویر شیئر کرکے پوسٹ لکھا : کچھ صحیح کرنے کیلئے کبھی تاخیر نہیں ہوتی ، ہم کنگنا کے ساتھ اپنے پرانے سبھی کولابریشن کی پوسٹ ہٹا رہے ہیں اور آگے ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے ۔




وہیں آنند بھوشن نے ٹویٹر پر لکھا : آج کے کچھ واقعات دیکھنے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم کنگنا کے ساتھ ہوئے اپنے سارے قرار کی تصاویر سوشل میڈیا اکاونٹس سے ہٹا رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہم نے یہ بھی طے کیا ہے کہ ہم آگے بھی ان کے ساتھ کوئی قرار نہیں رکھیں گے ۔ ہم ایک برانڈ ہونے کے ناطے نفرت آمیز تقریر کی حمایت نہیں کرتے ہیں ۔



سوشل میڈیا پر فیشن ڈیزائنر کے کنگنا رناوت کے خلاف کئے گئے اس پوسٹ کو اداکارہ سورا بھاسکر نے بھی ری ٹویٹ کیا ہے ۔ سورا نے دونوں کے ٹویٹ اور انسٹاگرام اسٹوری کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا : یہ سب دیکھ کر اچھا لگا ۔ آپ دونوں کی تعریف کرنی چاہئے کہ آپ نے ہیٹ اسپیچ کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھائی ۔ سورا کی اس پوسٹ کو آنند بھوشن نے بھی شیئر کرتے ہوئے سورا کا شکریہ ادا کیا ہے ۔



بتادیں کہ بالی ووڈ کی پنگا گرل کنگنا رناوت ٹویٹر سے سسپینڈ کئے جانے کے بعد جہاں ٹرولرس کے نشانے پر ہیں ، وہیں ان کے فینس انہیں بہادر شیرنی بتاتے ہوئے حمایت میں پوسٹ کررہے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 04, 2021 08:10 PM IST