உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بلیڈ-ریزر چھوڑ کر ابUrfi Javedنے پہنی 2000 سم کارڈ سے بنی ہوئی ڈریس، گھر آدھمکی ’پولیس‘

    بلیڈ-ریزر چھوڑ کر ابUrfi Javedنے پہنی 2000 سم کارڈ سے بنی ہوئی ڈریس، گھر آدھمکی ’پولیس‘

    بلیڈ-ریزر چھوڑ کر ابUrfi Javedنے پہنی 2000 سم کارڈ سے بنی ہوئی ڈریس، گھر آدھمکی ’پولیس‘

    Urfi Javed Sim Cards Outfit: سوشل میڈیا پر عرفی جاوید اپنے لُکس اور فیشن کی تخلیقی صلاحیتوں کی وجہ سے ہمیشہ بحث میں رہتی ہیں۔ ان کے ڈریسنگ سینس کو بھی کئی بار ٹرول کیا جاتا ہے، لیکن عرفی ٹرول کرنے والوں پر زیادہ توجہ نہیں دیتی اور نئے آئیڈیاز کے ساتھ انسٹا پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Urfi Javed Sim Cards Outfit: بگ باس او ٹی ٹی سے موضوع بحث بنی اداکارہ اور فیشن آئیکان عرفی جاوید ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ اس بار عرفی نے اپنے فیشن سینس سے اچھے اچھوں کے ہوش اڑادئیے ہیں۔ عرفی کا نیا آوٹ فٹ دیکھ کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے۔ اس بار عرفی نے موبائل کے سم کارڈس سے اپنی ڈریس بناکر پہنی ہے۔ عرفی کا فیشن ان دنوں رسکی اور خطرناک ہوتے جارہا ہے۔ زنجیر، بلیڈ سے بنے کپڑوں کو چھوڑ کر اب عرفی جاوید نے سم کارڈ سے بنائی گئی ڈریس پہنی ہے۔ اس ڈریس کو پہن کر عرفی نے سوشل میڈیا پر پوز دئیے ہیں۔

      عرفی جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں نیٹ فلیکس سیریز ’جام تارہ2‘ کے ڈیزائنر انہیں سم کارڈ سے بنی ڈریس بیچ کر لاکھوں روپے ٹھگ لیتے ہیں۔ اداکارہ نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’ بریکنگ نیوز، کیا عرفی جاوید کے ساتھ ٹھگی ہوئی ہے۔ اب سب کا نمبر آئے گا۔‘

      ویسے ڈریس بھلے عجیب ہو لیکن ان تصویروں میں عرفی کافی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ عرفی جاوید نے کراپ ٹاپ اور شارٹ اسکرٹ پہنی ہے۔ یہ آوٹ فٹ 2 ہزار سم کارڈ کو چپکاکر بنایا گیا ہے۔ ویڈیو میں جب عرفی اس آوٹ فٹ کو پہن کر سیلفی کلک کرتی ہیں تو ان کے گھر پولیس آدھمکتی ہے جو انہیں بتاتی ہے کہ یہ سبھی سم اسکام کے ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Netflix India (@netflix_in)





      یہ بھی پڑھیں:
      عامر خان کی بیٹی Ira Khan نے بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے کے ساتھ کرلی ہے منگنی، شیئر کی ویڈیو

      یہ بھی پڑھیں:
      اس بالی ووڈ اداکار کی بیوی کی بہت بڑی فین ہے کرینہ کپور، سامنے آیا یہ ویڈیو

      بتادیں کہ سوشل میڈیا پر عرفی جاوید اپنے لُکس اور فیشن کی تخلیقی صلاحیتوں کی وجہ سے ہمیشہ بحث میں رہتی ہیں۔ ان کے ڈریسنگ سینس کو بھی کئی بار ٹرول کیا جاتا ہے، لیکن عرفی ٹرول کرنے والوں پر زیادہ توجہ نہیں دیتی اور نئے آئیڈیاز کے ساتھ انسٹا پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: