ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

فاطمہ ثنا شیخ کی عجیب داستاں کا ٹریلر آیا سامنے، مردوں کو لیکر کہی یہ بڑی بات

عجیب داستاں کا ٹریلر رلیز ہوگیا ہے۔ ٹریلر (Ajeeb Daastaans trailer) کے پہلے سین میں فاطمہ ثنا شیخ (Fatima Sana Shaikh) نئی دلہن کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔

  • Share this:
فاطمہ ثنا شیخ کی عجیب داستاں کا ٹریلر آیا سامنے، مردوں کو لیکر کہی یہ بڑی بات
فاطمہ ثنا شیخ کی عجیب داستاں

عجیب داستاں (Ajeeb Daastaans)  کا ٹریلر رلیز ہوگیا ہے۔ کرن جوہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔ فلم کے ٹریلر میں چار الگ۔الگ کہانیوں کی جھلک دیکھنے کو ملی ہے جنہیں ہدایتکار ششانک کھیتان  (Shashank Khaitan)، راج مہتا (Raj Mehta)، نریرج گھیون (Neeraj Ghaywan)  اور کیوز ایرانی  (Kayoze Irani)  نے بنایا ہے۔  یہ فلم نیٹفلکس  (NetFlix) پر رلیز ہوگی۔


ٹریلر (Ajeeb Daastaans trailer) کے پہلے سین میں فاطمہ ثنا شیخ  (Fatima Sana Shaikh) نئی دلہن کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔ ایک دوسرے سین مین کونکنا سین شرما کی جھلک ملتی ہے، جو مضبوط دل و دماغ کی خاتون لگ رہی ہیں۔ ٹریلر کی شروعات ہوتی ہے فاطمہ ثنا شیخ کے ایک زبردست ڈائیلاگ کے سات۔ فلم16 اپریل 2021 کو NetFlix پر رلیز کی جائے گی۔ فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔



اس فلم میں فاطمہ ثنا شیخ، جے دیپ اہلاوت، ارمان، نصرت بھروچا، ابھیشیک بنرجی، عنایت ورما، کونکنا سین شرما، ادیتی راؤ حیدری، شیفالی شاہ، مانل کول اور طوطا رائے جیسے فنکار شامل ہیں۔ اس فلم کو کرن جوہر اور اپورو مہتا نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم سولہ اپریل کو نیٹفلجس پر اسٹریم ہوگی۔ ٹریلر دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ فلم میں چار الگ الگ کہانیوں کے چار الگ الگ دلم ساز نے بڑے اچھے سے بنایا ہے۔ یقینا ان کہانیوں میں زندگی کے تمام دلچسپ موڑ دیکھنے کو ملیں گے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 02, 2021 08:24 PM IST