حال ہی میں بالی ووڈ میٹو موومینٹ کے دوران اداکاراؤں کے علاوہ کئی بڑےپروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے نام سامنے آئے ہیں۔ اداکارہ تنو شری دتہ نے جیسے ہی نانا پاٹیکر ک اپور الزام لگائے وہیں بالی ووڈ میں ایسی اور بھی اداکارائیں سامنے آئی ہیں جنہوں نے اپنے ساتھ ہوئے جنسی استحصال کا انکشاف کیا ہے۔ ایسے میں اب ایک اور اداکارہ کا نام سامنے آرہا ہے جنہوں نے اپنے ساتھ ہوئے جنسی استحصال کا انکشاف کرکے سبھی کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
اس اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران عامر خان کی فلم 'دنگل' کی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے بتایا کہ وہ خود جنسی استحصال کا شکار ہو چکی ہیں۔ انٹرویو میں جب ان سے بڑھتے جنسی استحصال پر سوال کیا گیا تو اس پر نہوں نے کہا کہ وہ فی الحال اس پر کچھ بھی نہیں کہنا چاہتی ہیں۔ بات چیت آگےبڑھاتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بھی اس کاشکار ہوچکی ہیں لیکن اس بارے میں وہ کوئی بھی بات نہیں کرنا چاہتی ہیں۔
فاطمہ ثنا نے کہا کہ وہ اپنی زندگی سے جڑی ایسی کوئی بھی بات کسی سے شیئر نہیں کرنا چاہتی ہیں۔ ایسے معاملوں کو وہ خود ہی اپنے طریقے سے ہینڈل کریں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے می ٹو مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھا ہے کہ سماج نے جنسی استحصال جیسے مسائل پر بات کرنا شروع کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے اب لوگ ایسا کچھ کرنے سے ڈرنے بھی لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
عامر خان کی وجہ سے گھنٹوں باتھ روم میں بیٹھ کر روئی یہ اداکارہ، سلمان خان نے بچایا سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔