اپنا ضلع منتخب کریں۔

    شیام بینیگل کی فلم میں نظر آ سکتے ہیں فواد خان

    بالی ووڈ اداکار فواد خان، شیام بینیگل کی فلم میں کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ پاکستانی اداکار فواد نے 2014 میں آئی فلم خوبصورت سے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : بالی ووڈ اداکار فواد خان، شیام بینیگل کی فلم میں کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ پاکستانی اداکار فواد نے 2014 میں آئی فلم خوبصورت سے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا، فواد اس سال ریلیز ہوئی فلم کپور اینڈ سنز میں نظر آئے۔ جموں کشمیر کے اڑي سیکٹر میں حملے کے بعد سے پاکستان کی زور شور سے مخالفت ہو رہی ہے اور ہندوستان میں کام کر رہے پاکستانی فن کارواپس اپنے گھر لوٹ چکے ہیں پھر بھی فواد ایک ہندوستانی فلم میں کام کرنے والے ہیں۔
      بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کی مخالفت کے سلسلے میں دو طرح کے سر ابھرے ہیں، کچھ فلمی شخصیات کا خیال ہے کہ فن کو کسی بھی طرح کے تنازعات میں نہیں باندھا جانا چاہئے۔ بحث ہے کہ فواد نے شیام بینیگل کے پروڈکشن میں بننے والی ایک فلم سائن کر لی ہے۔ فلم کا نام ہے ’’یہ راستے ہیں پیار کے‘‘اور اس کی ہدایت ہرش نارائن کرنے والےہیں۔
      بتایا جا تاہے کہ گزشتہ 15 سال سے ہندوستان پاکستان کے اچھے تعلقات کی بحالی پر کام کر رہے ہرش نے فواد سے اپنی فلم کے لئے رابطہ کیا تھا اور اے دل ہے مشکل میں مہمان اداکار کا کردار ادا کر رہے فواد نے رضامندی دے دی ہے۔فلم کی کہانی دو موسیقاروں کی ہے ، جو اپنے وجود کی تلاش میں دو ایسے ممالک میں جاتے ہیں ، جہاں جنگ ہو رہی ہے۔
      First published: