உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بااثر کردار ادا کرنا چاہتے ہیں فواد خان

    ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ فلموں میں بااثر کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

    ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ فلموں میں بااثر کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

    ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ فلموں میں بااثر کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ فلموں میں بااثر کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی اداکار فواد خان نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز سال 2014 میں آئی فلم خوبصورت سے کیا تھا۔ فواد کی فلم کپور اینڈ سنس اب ریلیز کے لئے تیارہے۔


      فواد خان نے کہا ’’میں فلم میں صرف پرکشش نظرنہیں آنا چاہتا۔ میں بطور اداکار بااثر کردار ادا کرنا چاہتا هوں۔ رقص میں میں خاص ماہر نہیں ہوں ۔ میں اسے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور مختلف کرداروں میں خود کو ڈھالنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ایسا کرنے سے آپ ہر بار ایک نئے کردار میں نظر سکتے ہیں‘‘۔


      فواد نے کہا’’ جب بات بڑے پردے پر مختلف قسم کے کردار ادا کرنے کی آتی ہے تو اس کے لئے عامر خان سے بہتر مثال کوئی اور نہیں ہو سکتی۔ اپنے کیریئر میں انہوں نے جو کچھ بھی کیا ہے ۔ وہ قابل تعریف ہے۔ میں بھی اس مقام پر پہنچنا چاہتا ہوں جہاں وہ ہیں۔ ہر بار کچھ نیا کرنے سے آپ کبھی بھی ایک جگہ ٹھہرے نہیں رہ سکتے‘‘۔

      First published: