உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہ رخ کو لوگ پشاور میں دیکھنا چاہتے ہیں : فواد خان

    پشاور: پاکستانی اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو ان کے آبائی شہر پشاور آنے کی دعوت دیں گے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      پشاور: پاکستانی اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو ان کے آبائی شہر پشاور آنے کی دعوت دیں گے۔

      پشاور میں شوکت خانم میموریل ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب کے موقع پر فواد خان نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ "شاہ رخ خان اْن کے اچھے دوست ہیں اور وہ انھیں ان کے آبائی شہر پشاور کے دورے کی دعوت ضرور دیں گے ۔

      فواد خان کا کہنا تھا کہ وہ شاہ رخ سے رابطے میں ہیں اور جب بھی ان کے درمیان ملاقات ہوگی، وہ خصوصی طور پر بولی وڈ کنگ کو یہ پیغام پہنچائیں گے کہ پشاور کے لوگ انھیں پشاور میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

      واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے آباؤ اجداد کا تعلق پشاور سے ہے، ان کے والد تاج محمد خان کا آبائی گھر پشاور میں واقع ہے، جبکہ شاہ رخ نے ستر کی دہائی میں اس گھر کا دو بار دورہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پشاور سے ان کا رشتہ بہت پرانا اور گہرا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ہمراہ یہاں کا دورہ کریں۔

      فواد نے مزید کہاکہ پاکستان اور ہندوستان کے لوگ ایک دوسرے سے محبت اور عزت کرتے ہیں۔

      First published: