உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اب ہندستان میں ٹیلی ویژن شو کرنا چاہتے ہیں فوادخان

    فائل تصویر

    فائل تصویر

    فواد خان نے کہا ہے کہ وہ ہندستان میں ٹیلی ویژن پروگراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانا چاہتے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نوئیڈا: بالی ووڈ میں روزبروز کامیابیاں حاصل کر رہے پاکستانی اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ وہ ہندستان میں ٹیلی ویژن پروگراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانا چاہتے ہیں۔ بالی ووڈ میں فلم خوبصورت اورکپور اینڈ سنس جیسی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے سرخیوں رہنے والے فواد نے کہا کہ میری اداکاری کی شروعات ہی ٹیلی ویژن سے ہوئی تھی اور پاکستان میں کئی ٹی وی شو کرنے کے بعد مجھے فلموں میں موقع ملا تھا اور آج کے دور میں تو بڑے بڑے ستارے ٹی وی کا رخ کر رہے ہیں۔
      پاکستان کے ٹی وی شو 'ہمسفر سے شناخت قائم کرنےوالے اس اداکار نے کہا کہ ٹیلی ویژن پر کہانی کہنے کا طریقہ فلموں سے بالکل مختلف هوتا ہے جس کا اپنا ایک الگ ہی مزہ ہیں۔ اگر کچھ اچھی کہانی اور اچھا کردار ملے تو میں ٹیلی ویژن پر کام ضرور کرنا چاہوں گا۔ ٹی وی اور فلموں کے علاوہ میں ڈرامے بھی کرنا چاہتا ہوں، جو اداکاری کا سب سے مشکل کام ہے۔ایک پروگرام میں اپنے مداحوں سے ملنے پہنچے اس اسٹائل آئیکون نے کہا کہ ہندستان میں جو پیار ملا ہے ، اس سے وہ بہت خوش ہیں اور انہیں الگ الگ جگہوں پر مداحوں سے ملنا کافی اچھا لگتا ہے۔
      First published: